لاہور میں سی سی ڈی کی کارروائی، اغوا ہونے والا 3 سالہ بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے لاپتہ ہونے والے بچے کو پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے اغوا کار کے چنگل سے آزاد کروالیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں 3 سالہ صائم نامی بچہ اغوا ہوا جس کی رپورٹ اہل خانہ نے پولیس میں درج کرائی۔
پولیس نے بچے کے کیس کو سی سی ڈی ریفر کیا جس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے چند گھنٹوں کے دوران بچے کا سراغ لگایا اور کامیاب کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ڈیفنس نے 3 سالہ صائم کی بازیابی کیلیے چھاپہ مارا تو ملزم بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگیا، جس کو پولیس نے باحفاظت بازیاب کرلیا۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق اغوا کار کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ فیکٹری ایریا میں والد کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔