سپرہائی وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات، 2 افراد ہلاک ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
سپرہائی وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک اور ایک رکشا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھور کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد ندیم ولد محمد صادق کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب سائٹ سپرہائی وے کے علاقے سپرہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب رکشا الٹنے سے 38 سالہ ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کوایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی فوری طور پر شناخت کی جا سکے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد سبحان ولد علی شیر کے نام سے کی گئی ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہونے والے شخص سپرہائی وے
پڑھیں:
پشاور: 10 سالہ بھتیجی سے زیادتی اور قتل کا الزام، ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
—فائل فوٹو
پشاور کے علاقے یکہ توت میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جاتے ہوئے ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
واضح رہے کہ ملزم پر 10 سال کی بھتیجی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا۔