ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے کم از کم 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ فراہ کی سکیورٹی کمان کے ترجمان محمد نسیم بدری نے بتایا کہ یہ افراد روزگار کی تلاش میں ایران جا رہے تھے اور پیر کی رات شیخ ابو نصر فراحی بارڈر پوائنٹ کے راستے سرحد عبور کر رہے تھے، جہاں ایرانی گارڈز نے انہیں گولی مار دی۔
ترجمان کے مطابق تمام مرنے والے صوبہ فراہ کے رہائشی تھے، جبکہ اسی گروہ کے مزید دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ایران کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ایران اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران ایران متعدد افغان مہاجرین کو زبردستی واپس بھیج چکا ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔