سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام، ایجنٹوں سمیت 8 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اس کارروائی میں مجموعی طور پر 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں میں عتیب الرحمان، قمر الدین، سعد فاروق اور محمد عادل شامل ہیں، جو ایجنٹوں کی مدد سے البانیا جا رہے تھے۔
مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا
مسافروں نے انسانی اسمگلروں کو یورپ جانے کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے ادا کیے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ اور سہولتکار، جن میں لیاقت علی، محمد الکریم، محمد عامر اور عبدالمقیت شامل ہیں، انسانی اسمگلنگ کا منظم گینگ چلا رہے تھے اور شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ بھیجنے میں ملوث پائے گئے۔
ملزمان کا تعلق گجرات کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے جبکہ اس منظم گینگ کے دیگر ساتھی سعودی عرب اور یونان سے انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔
گرفتار مسافروں کے پاس جعلی ویزے اور جعلی پروٹیکٹر اسٹمپ موجود تھے۔ ان کے قبضے سے جعلی ایئر لائن ٹکٹ، 2200 یورو، 20 امریکی ڈالر اور 11.
مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے نے گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امیگریشن ایجنٹ ایف آئی اے کارروائی کراچی ایئرپورٹ گرفتار وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امیگریشن ایجنٹ ایف ا ئی اے کارروائی کراچی ایئرپورٹ گرفتار وی نیوز ایف ا ئی اے کے لیے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ