بلوچستان: پنجگور میں شہری گھر پر راکٹ حملہ، 2 بچے زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پنجگور میں ایک شہری کے گھر پر راکٹ حملے میں 2 بچے زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے چتکان کے رہائشی علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنا کر راکٹ حملہ کیا۔ مذکورہ گھر حاجی ظفر سسولی کا بتایا جاتا ہے، جہاں پر لگاتار 2راکٹ داغے گئے، جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 2کم سن بچے شدید زخمی ہوگئے۔
واقعہ صبح تقریباً ساڑھے 8بجے پیش آیا اور چونکہ حملہ شہری آبادی کے عین وسط میں ہوا، اس لیے گھروں کے باہر لوگ گھبراہٹ کے عالم میں نکل آئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حملہ اچانک ہوا اور 2زوردار دھماکوں نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر بچوں کو امداد پہنچائی اور اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچیں، جنہوں نے زخمی بچوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال پنجگور منتقل کیا۔ طبی ذرائع کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے 2 آر پی جی راکٹ دانستہ طور پر اسی گھر کو نشانہ بنا کر فائر کیے۔ راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی اور لوگ اپنے گھروں کے اندر محصور ہو گئے۔
مقامی پولیس کی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوع کا محاصرہ کیا اور راکٹ حملے کے شواہد اکٹھے کیے۔ تفتیشی ماہرین نے راکٹ کے خول، دھماکے کے نشانات اور زمین پر موجود گہرے گڑھوں کا جائزہ لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق حملہ خاص منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا اور حملہ آور ممکنہ طور پر کارروائی مکمل کرنے کے فوراً بعد فرار ہوگئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
لکی مروت،پولیس موبائل پر خودکش حملہ، اہلکار شہید، 6 زخمی
دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی
پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں خودکش بمبار نے پولیس اسٹیشن تجوڑی کی موبائل کو نشانہ بنایا، خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6زخمی ہوگئے۔دونوں حملہ آور سڑک کنارے کھڑے تھے، پولیس موبائل قریب آنے پر ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔پولیس کے مطابق حملے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔