ملائیشیا نے اپنی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کی گہرائی میں سرچ آپریشن 30 دسمبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ʼایم ایچ 370‘ 8 مارچ 2014 کو 239 مسافروں کے ساتھ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔

لاپتہ پرواز کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا جو کہ فضائی تاریخ کا سب سے بڑا معمہ بن گیا ہے۔

لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے سمندر میں پہلے بھی کئی مرتبہ تلاش کئی گئی تاہم طیارے کے ملبے کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

2018 میں اس سانحے کی حتمی رپورٹ میں ایئر ٹریفک کنٹرول کی ناکامیوں کی طرف اشارہ کیا گیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا کہ پرواز کا راستہ مینوئلی طور پر تبدیل کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ٹاؤنز کو دیا جانیوالا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی کو صرف شور مچانا آتا ہے، سعدیہ جاوید

کراچی میں نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ واقعہ انتظامی غفلت کی وجہ سے ہوا، ذمہ داروں کو سزا ملے گی، ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ہر ماہ ٹاؤنز کو 12 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بہت دلخراش واقعہ ہے، ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ٹاؤنز کو دیا جانیوالا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی والوں کو صرف شور مچانا آتا ہے۔ کراچی میں نالے میں بچے کے گرنے کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ بہت دل خراش واقعہ  ہے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سیاست کرنے کیلئے بہت باتیں ہیں، ہر ماہ ٹاؤنز کو 12 لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں، ٹاؤنز کو دیا جانے والا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی والوں کو صرف شور مچانا آتا ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ واقعہ انتظامی غفلت کی وجہ سے ہوا، ذمہ داروں کو سزا ملے گی، نعمت اللہ خان شہر کو کنکریٹ کا جنگل بناکر گئے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع پر ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ
  • کویت سے بھارت جانے والی پرواز کو بم سے اُڑانے کی دھمکی؛ ہنگامی لینڈنگ
  • کویت سے بھارت جانیوالی پرواز میں بم کی اطلاع پرہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی پرواز میں ’بم‘ کی اطلاع، ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، مسافروں میں کھلبلی
  • کراچی نیپا چورنگی حادثہ؛ علاقہ مکینوں کا رات گئے ایک بار پھر احتجاج، کل دوبارہ مظاہرے کا اعلان
  • کراچی نیپا چورنگی حادثہ، علاقہ مکینوں کا رات گئے ایکبار پھر احتجاج، دوبارہ مظاہرے کا اعلان
  • ٹاؤنز کو دیا جانیوالا پیسہ کہاں جاتا ہے؟، جماعت اسلامی کو صرف شور مچانا آتا ہے، سعدیہ جاوید
  • کراچی میں ایک اور بچہ مین ہول میں گر کر لاپتا، تلاش کا کام شروع
  • سڈنی: دوران پرواز دو چھوٹے طیارے ٹکرائے، ایک پائلٹ ہلاک