نادرا نے عوام کو خبردار کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو جعلی ویب سائٹ سے خبردار کردیا۔
نادرا نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ idcardtracking.online جعلی ویب سائٹ ہے، شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ شناخت سے متعلق خدمات کے لیے ایجنٹوں یا تھرڈ پارٹی سروس فراہم کنندگان سے لین دین نہ کریں۔
نادرا کا کہنا ہے کہ فراڈ سے بچنے کے لیے صرف نادرا کا آفیشل پلیٹ فارم پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں۔
کاغان کے بازار میں آگ بھڑک اٹھی،50 کمروں پر مشتمل ہوٹل جل کر راکھ
اس سے قبل نادرا نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کوتحقیقات کیلئے شکایت جمع کرائی تھی۔
نیپال کرکٹ لیگ میں سٹہ، 9 بھارتی جواری گرفتار
نادرا کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد ہوشیار رہیں۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے "نادراکارڈ سنٹر” کے نام سے جعلی ویب سائٹ سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں۔ یہ ویب سائٹ اوورسیزپاکستانیوں سے دھوکا اور جعلسازی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
نادرا کے نام پر شناختی کارڈ اور نائیکوپ سے متعلق خدمات اور ملازمتوں کی فراہمی کو بھی فراڈ قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس پلیٹ فارم پر کوئی بھی ذاتی معلومات، دستاویزات یا ادائیگیاں غلط استعمال ہوسکتی ہیں۔
پنجاب کی عوام کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ، اپلائی کا آسان طریقہ سامنے آگیا
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پنجاب میں پیدائش و وفات کی رجسٹریشن موبائل ایپ پر
پنجاب کے تین اضلاع میں اب پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے کی جا سکے گی۔
میڈیا کے مطابق لوکل گورنمنٹ پنجاب اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈی جی نادرا پنجاب نے دستخط کیے ہیں۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد نے بتایا کہ ابتدائی طور پر جہلم، چکوال اور ننکانہ میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے، اور مستقبل میں اس نظام کو پنجاب بھر کی یونین کونسلز تک توسیع دی جائے گی۔
شکیل احمد نے مزید کہا کہ نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہریوں کے لیے سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔
ڈی جی نادرا پنجاب فضا شاہد کا کہنا تھا کہ اب شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر اپنے وائٹل ایونٹس یعنی پیدائش، نکاح، طلاق اور وفات کی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔