Juraat:
2025-11-27@10:11:48 GMT

سونے کی مارکیٹ غیر دستاویزی ،غیر شفاف قیمتوں کی شکار

اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT

سونے کی مارکیٹ غیر دستاویزی ،غیر شفاف قیمتوں کی شکار

سونے کے تاجروں کی بڑی تعداد غیر رجسٹرڈ، ٹیکس چوری کے لیے کیش ٹرانزیکشن
ملک میں 90فیصد سے زیادہ سونے کی تجارت غیر رسمی چینلز سے ہونے کا انکشاف

ملک میں 90 فیصد سیزیادہ سونے کی تجارت غیر رسمی چینلز سے ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔مسابقتی کمیشن نے سونے کی مارکیٹ پر ’’اسسمنٹ اسٹڈی‘‘ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق 2024میں 17ملین ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ پاکستان میں سالانہ 60سے 90ٹن تک سونے کی کھپت ہوتی ہے ، پاکستان میں سونے کی مارکیٹ غیر دستاویزی اور غیر شفاف قیمتوں کا شکار ہے ۔رپورٹ کے مطابق سونے کے تاجروں کی بڑی تعداد غیر رجسٹرڈ، ٹیکس چوری کے لیے کیش ٹرانزیکشن کی جاتی ہیں، تاجروں کے گروہ سونے کی قیمتوں اور سپلائی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کے لیے اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مسابقتی کمیشن کے مطابق معیار جانچنے کی ناکافی سہولیات کے باعث ملاوٹ اورصارفین کے ساتھ دھوکہ دہی کے مسائل عام ہیں، غیردستاویزی مارکیٹ ہونے کی وجہ سے سونے کا زیادہ تر لین دین نقد ہوتا ہے ، ملک میں سونے کی ریفائننگ تقریبا نہ ہونے کے برابر ہے ، سونے کی درآمدات، فروخت، خالص ہونے سے متعلق قابل اعتماد ڈیٹا موجود نہیں۔رپورٹ کے مطابق مختلف شہروں کی ایسوسی ایشن روزانہ کی بنیادوں پر قیمتوں کا تعین کرتی ہیں، سونے کی مارکیٹ ریگولیٹ کرنے کے لیے جامع ریگولیشن موجود نہیں، ملک میں سونے کے نرخ مقرر کرنے کا کوئی مارکیٹ میکنزم موجود نہیں۔مسابقتی کمیشن کا کہنا ہے کہ سونے کی ٹرانزیکشن پر پیچیدہ ٹیکس نظام اسمگلنگ اور انڈرانوائسنگ کو فروغ دیتا ہے ، سونا کا ڈیٹا نہ ہونے سے موثر پالیسی سازی ممکن نہیں ہے ، گولڈ مارکیٹ منظم کرنے کیلئے مسابقتی کمیشن نے جامع اصلاحات تجویز کردیں۔مسابقتی کمیشن رپورٹ کے مطابق پاکستان گولڈ اینڈ جیم اسٹون اتھارٹی تشکیل دی جائے ، سونے کی لائسنسنگ، درآمدات،اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز نفاذ کیلئے جامع اتھارٹی قائم کی جائے ، سونے کے معیار کی جانچ اور درجہ بندی کو لازمی قرار دیا جائے ، سونے کی خرید و فروخت ایف بی آرٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے منسلک کی جائے ، ترکیہ کے ماڈل پر گولڈ بینک کا نظام قائم کیا جائے ۔رپورٹ کے مطابق ریکو ڈیک منصوبہ سونے کی سپلائی چین کو بدلنے کی ممکنہ طاقت رکھتا ہے ، ریکوڈیک گولڈ پراجیکٹ 37 سالہ دورانیے میں تقریبا 74 ارب ڈالرمالیت کا سونا نکالے گا۔ ریکو ڈیک منصوبے کے کمرشل آغاز سے پہلے گولڈ مارکیٹ کیلئے ریگولیشنز متعارف کروانے ضرووری ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سونے کی مارکیٹ رپورٹ کے مطابق مسابقتی کمیشن سونے کے ملک میں کے لیے

پڑھیں:

عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز یعنی منگال کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں مہنگا ہو گیا، جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منگال کے روز ملک میں 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 7700 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 6601 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے ہو گئی ہے۔

پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 152 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 422 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 130 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 757 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 77 ڈالر سے برھ کر 4142 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر سونے کی طلب اور قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں سونا اور چاندی دونوں ہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں، جس کے باعث یہ قیمتی دھاتیں اب متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ ہونے کے باعث استحکام برقرار رہا، جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • گولڈ مارکیٹ کو دستاویزی شکل دینے کیلئے اتھارٹی تشکیل دی جائے، کمپٹیشن کمیشن کی سفارش
  • ملک میں سونے کے نرخ مقرر کرنے کا کوئی مارکیٹ میکانزم موجود نہیں: کمپٹیشن کمیشن کی اسسمنٹ اسٹڈی
  • سونے کی مارکیٹ سے متعلق کمپٹیشن کمیشن کی ” اسیسمنٹ سٹڈی“ جاری
  • پاکستان میں سونے کی مارکیٹ کی شفافیت کے مسائل اور اصلاحات کی ضرورت
  • عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، پاکستان میں بھی نرخ نئی بلندی پر
  • عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
  • سونا مزید مہنگا: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اچانک اضافہ
  • سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
  • سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ںے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ریگولیشنز میں ترامیم کی منظوری دے دی