لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے توہین مذہب کے4 ملزمان کو بری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے توہین مذہب کے4 ملزمان کو بری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس )لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو بری کردیا، چاروں ملزمان کو سیشن کورٹ نے سزائے موت کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے توہین ناموس رسالت کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے چار ملزمان کی اپیل منظور کرکے انہیں بری کردیا۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے 12 ستمبر 2022 کو توہین ناموس رسالت اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔چاروں ملزمان کو سیشن کورٹ سے سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی، ملزمان نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دیدی بھارتی میڈیا جھوٹ کا ماہر، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کر دیا:وزات اطلاعات دبئی ایئرشو میں جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے، فروخت کیلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط دبئی ایئر شو ،سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں عالمی فضائی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز نیلام ہونگے، نام اور تھیم تبدیل نہ کرنے کی شرط عائد لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: راولپنڈی بنچ نے توہین ملزمان کو بری کردیا
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔