اگر اپکو وزیر تعلیم بننا ہے، تو میٹرک میں پوزیشن لے
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
ذرا سوچیں! صبح اٹھیں، سرکاری پروٹوکول تیار کھڑا ہو، آگے پیچھے پولیس اسکواڈ، افسران قطار میں استقبال کرتے نظر آئیں—اور آپ صرف دسویں جماعت کے طالبعلم ہوں!
خواب لگتا ہے نا؟لیکن ننکانہ صاحب کے ابوذر کے لیے یہ خواب حقیقت بن گیا۔دسویں جماعت کے ہونہار طالبعلم ابوذر نے ایک دن کیلئے وزیرِ تعلیم پنجاب کا چارج سنبھال لیا۔بچوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنا عہدہ ایک دن کے لیے ابوذر کو سونپ کر ایک انوکھا اور متاثرکن قدم اٹھایا۔پوزیشن ہولڈر ابوذر جب سرکاری گاڑی اور مکمل پروٹوکول کے ساتھ دفتر پہنچا تو افسران نے بھرپور استقبال کیا۔ایک دن کے وزیرِ تعلیم نے نہ صرف دفتر کا دورہ کیا بلکہ متعدد اہم سرکاری امور بھی نمٹائے۔ ان کی زیر صدارت مختلف اجلاس ہوئے جن میں تعلیمی سہولتیں، اسکولوں کے مسائل، غریب بچوں کی فیس معافی، اسکالرشپ اسکیم اور اساتذہ کے لیے ٹرانسپورٹ سہولت جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
ابوذر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا:
"محکمے کو چلانا آسان نہیں، بہت بڑی ذمہ داری ہے۔"
یہ منفرد تجربہ نہ صرف ابوذر کے لیے یادگار بن گیا بلکہ دیگر طلبہ کے لیے بھی واضح پیغام چھوڑ گیا کہ:
اگر آپ کو بھی وزیرِ تعلیم بننا ہے تو… میٹرک میں پوزیشن لے کر دکھائیں!
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔