ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں لاہور سٹی ڈویژن کی سکیورٹی سخت
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
فاران یامین : ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں لاہور سٹی ڈویژن کی سکیورٹی سخت،تمام اہم مقامات پر سرکل افسران کی نگرانی میں ناکہ بندی کی جارہی ہے۔
ایس پی سٹی نے لاری اڈہ،شاہدرہ،شاہدرہ ٹاؤن،اسلام پورہ،سمیت اہم ناکوں کو چیک کیا،ایس پی سٹی نے لاہور شہر میں داخل ہونے والی مسافر بسوں میں سفر کرنے والے افراد کی چیکنگ کا مکمل جائزہ لیا،بس اسٹینڈ ،گڈز ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز ہائے کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، لاہور شہر میں آنیوالے مسافروں کو سخت چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے،سٹی ڈویژن کے اہم مقامات پر سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں،ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق کرایہ داروں کا اندراج اور ہوٹل میں ٹھہرے مسافروں کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اندراج کیا جا رہا ہے،سرکاری املاک اور عدالتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ،عوام الناس کسی بھی مشکوک افراد اسکی سرگرمیوں اور لاوارث سامان کے بارے فوری 15 پر اطلاع دیں۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں رینجرز کی کارروائی، اسنیپ چیکنگ کے دوران 4 اسمگلرز گرفتار
ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بس مالکان نے بسوں میں خفیہ خانے بنائے ہوئے ہیں، جو کہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پور سے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان میں حبیب اللہ، نوید احمد، ثناء اللہ اور ولی جان شامل ہیں۔ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیاء مسافر بس کے خفیہ خانوں میں چھپا کر بلوچستان ہزار گنجی بس اسٹینڈ سے کراچی یوسف گوٹھ بس اسٹینڈ لائے تھے۔
ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بس مالکان نے بسوں میں خفیہ خانے بنائے ہوئے ہیں، جو کہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوتے ہیں، ملزم ولی جان یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر منشی ہے، جو کہ گاڑیوں میں خفیہ خانے بنوانے کے کام کو دیکھتا ہے۔ ملزم ثناء اللہ بلوچستان سے اشیا کو کلیئر کروانے اور سامان کوحب سٹی میں واقع گودام میں رکھوانے کا ذمہ دار ہے۔ بس مالکان اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔