اسلام آباد (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ذیابیطس کا عالمی دن ہمیں اس بیماری کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور اس کے سماجی و معاشی اثرات کی جانب توجہ دلاتا ہے، پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک تشویش ناک حقیقت ہے،ذیابیطس کیلئے مؤثر آگاہی، بروقت تشخیص اور مناسب علاج تک رسائی ناگزیر ہے۔ جمعہ کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحت مند طرزِ زندگی، متوازن خوراک اور باقاعدہ ورزش سے اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے،ذیابیطس کا مقابلہ اجتماعی شعور، مضبوط پالیسی اور ذمہ دارانہ رویوں سے ہی ممکن ہے۔ذیابیطس سے بچاؤ کیلئے آگاہی اور بروقت تشخیص ناگزیر ہے،عوام میں صحت مند طرزِ زندگی اور باقاعدہ طبی معائنوں کی اہمیت اجاگر کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ذیابیطس کی روک تھام اور علاج کیلئے جامع حکمتِ عملی پر کاربند ہے۔نوجوان نسل کو ذیابیطس سے بچاؤ کیلئے خصوصی آگاہی مہم کی ضرورت ہے،ذیابیطس سے متعلق عالمی کوششوں میں پاکستان بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کاسا 1000 منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں: صدر زرداری  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے تاجکستان کے وزیر دفاع نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تاجکستان کے ساتھ سیاسی، معاشی، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ صدر مملکت نے دیرینہ تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ ثقافت اور تعاون پر مبنی قرار دیا۔ صدر مملکت نے سیاسی، معاشی اور دفاعی  روابط کو مزید فرورغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ کہا پاکستان اور تاجکستان میں تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات ہیں۔ پاکستان تاجکستان کے ساتھ سیاسی، ثقافتی اور عوامی روابط بڑھانے کا خواہاں ہے۔  پاکستان تاجکستان کیلئے سمندر تک رسائی کا راستہ ہے۔ کاسا 1000 منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں۔ خطے میں امن، استحکام و باہمی رابطوں کے فروغ میں دونوں ممالک کا کلیدی کردار ہے۔ ملاقات میں تعلیم، توانائی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹرز شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کاسا 1000 منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں: صدر زرداری  
  • خسرہ اور روپیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے سلسلے میں آگاہی سیمینار
  • پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، اسپیکر ایاز صادق
  • پاکستا ن افریقی ممالک کیساتھ تعلقات کو وسعت دینے کیلئے      پُرعزم : ایاز صادق
  • ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر: ڈاکٹر مصدق ملک 
  • ذیابیطس… تعارف، احتیاط اور علاج
  • قومی اسمبلی میں محمود خا ن اچکزئی نے 27ویں آئینی ترمیم کی کاپی پھاڑدی
  • اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کو مذاکرات کی ایک بار پھر پیشکش کردی
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش