Express News:
2025-11-09@09:21:43 GMT

بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلیے منتیں کرنے لگا

اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی بھارتی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کے لیے محسن نقوی اور آئی سی سی کی منتیں کرنے لگا۔

دبئی میں آئی سی سی کی حالیہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر سکریٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائکیا نے آئی سی سی کے سینئر آفیشل کے ہمراہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ملاقات کی۔

دیواجیت سائکیا نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع آئی سی سی میٹنگز کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا  لیکن آئی سی سی نے الگ سے میٹنگ کی سہولت فراہم کی۔

سیکریٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ برف پگھلنے لگی ہے، مذاکرات کا عمل شروع کرنا واقعی اچھا ہے۔ دونوں فریق جلد از جلد مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ کریں گے۔

دیواجیت سائکیا نے کہا کہ دوسری طرف سے بھی تجاویز ہوں گی اور ہم بھی تجاویز دیں گے کہ اس مسئلے کو کیسے خوش اسلوبی سے حل کیا جائے۔

VIDEO | Speaking to PTI, BCCI secretary Devajit Saikia says, "Our whole country is eagerly waiting for the trophy that India won in August during the Asia Cup in Dubai.

However, the trophy has not arrived yet, so everyone, including the BCCI, is eagerly waiting. In both the… pic.twitter.com/o1p7sKoxEr

— Press Trust of India (@PTI_News) November 8, 2025

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دبئی میٹنگ میں ایشیا کپ ٹرافی تنازع زیرِبحث، آئی سی سی نے مدد کی پیشکش کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: ایشیا کپ ٹرافی کے تنازع نے کرکٹ حلقوں میں کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، تاہم اب اس معاملے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق دبئی میں گزشتہ روز ہونے والی بورڈ میٹنگ کے دوران وقفے میں رکن ممالک کے نمائندوں کے درمیان اس موضوع پر غیر رسمی گفتگو ہوئی، جس میں آئی سی سی نے تنازع کے حل میں مدد کی پیشکش کر دی۔

ذرائع کے مطابق یہ معاملہ میٹنگ کے باضابطہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا، تاہم سائیڈ لائنز پر موجود متعدد رکن ممالک نے اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع خوش اسلوبی سے ختم ہونا چاہیے۔

اس موقع پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھی اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ اگر تمام فریقین تعاون کریں تو معاملے کو بغیر کسی تنازع کے حل کیا جا سکتا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ خطے کے کروڑوں شائقین کے لیے ایک علامتی ایونٹ ہے اور اس کے وقار کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ٹرافی جیسے مسئلے کو سیاسی یا ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر حل کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایشیائی ممالک کے درمیان کرکٹ کا رشتہ مزید مضبوط ہو اور ایسے تنازعات کھیل کی روح کو متاثر نہ کریں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ آئی سی سی نے باضابطہ طور پر کوئی کمیٹی تشکیل نہیں دی، تاہم تنظیم نے پیشکش کی ہے کہ اگر رکن ممالک متفق ہوں تو وہ ثالثی یا مشاورت کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ فی الحال یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ معاملے کو کس طریقہ کار کے تحت آگے بڑھایا جائے گا، تاہم یہ پیشرفت اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ آئی سی سی پہلی بار ایشین کرکٹ کے اندرونی تنازع میں مداخلت کے لیے آمادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
  • ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع، کیا بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا
  • ایشیاکپ ٹرافی کا معاملہ: پاکستان اور بھارت میں برف پگھلنے لگی، اہم شخصیات کی ملاقات ہوگئی،بی سی سی آئی کی تصدیق
  • دبئی میٹنگ میں ایشیا کپ ٹرافی تنازع زیرِبحث، آئی سی سی نے مدد کی پیشکش کردی
  • محسن نقوی اور بھارتی بورڈ عہدیداران کی شرکت، ایشیا کپ کی ٹرافی پر کیا بات ہوئی ؟
  • ایشیاکپ ٹرافی تنازع، آئی سی سی کی بڑی پیشکش
  • سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کیں، اشتعال انگیزبیان پرقوم سے معافی مانگنی چاہیے: وزیرداخلہ
  • سہیل آفریدی نے  ہرزہ سرائی کرکے پاکستان کے ازلی  دشمن کو خوش کرنے کی کوشش کی ، قوم سے معافی مانگیں
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آئی سی سی کے اہم اجلاس میں شرکت کے لیے آج دبئی جائیں گے