2 سال بعد سینچری اسکور کرنے کے قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے ان کی پرفارمنس پر تنقید کرنے والوں کو نہ اب تک جواب دیا ہے نہ آگے جواب دیں گے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ کرکٹ کھیلنے پر ہے، باہر کی چیزیں ان کے ہاتھ میں نہیں ہیں، ہر بندے کا اپنہ نکتہ نظر ہے میرا کام گراؤنڈ میں کھیلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

بابر اعظم نے کہا کہ بہت سارے لوگ ان کی سینچری کا انتظار کررہے  تھے، مجھے اپنے آپ پر یقین تھا، لوگ اچھے فارم میں نہیں ہونے کے باوجود مجھے سپورٹ کررہے تھے۔

بابر اعظم کا تنقید کرنے والوں کو جواب ????️????

”دو سال سے کسی کو جواب نہیں دیا، آگے بھی نہیں دوں گا، بے فکر رہیں۔“
#BabarAzam pic.

twitter.com/5jpGDxM2nT

— Pakistan Archive (@PakistanArchve) November 14, 2025

 

انہوں نے کہا کہ جس میچ میں بھی ہماری پارٹنرشپ لگتی ہے وہ ہمارے لیے یادگار ہوتا ہے، رضوان کو بتا دیا تھا کہ اپنی ذات کو نہیں دیکھیں گے بلکہ ٹیم کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے کھیلیں گے۔

اس موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ مجھے ابھی تک نہیں پتا ہے کہ ہماری پارٹنرشپ کتنی ہوئی ہے، ہمارے لیے سب سے اہم بورڈ اسکور بورڈ ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بابر اعظم سینچری کرکٹ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کرکٹ نے کہا کہ

پڑھیں:

مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے ریمارکس، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست میں 19جنوری تک توسیع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے ضمانت کی تمام درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی اوربشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کو متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،پی ٹی آئی وکلا نے کہاکہ سر یہ سال اچھا نہیں تو آئندہ سال کی کوئی تاریخ دے دیں۔

اسلام آباد کچہری حملے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں، سری لنکن بلے باز سدھیرا سماراوکرما
  • ریکارڈ بنتے رہتے ہیں ٹیم کو میچ جتوانا اہم ہوتا ہے، بابر اعظم
  • بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
  • 2 سال سے زیادہ وقت بعد سینچری، بابر اعظم نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • بابراعظم نے لیجنڈ اوپنرسعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
  • مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے ریمارکس، بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست میں 19جنوری تک توسیع
  • دہشتگردی قبول نہیں، پہلے کی طرح آپ کو منہ توڑ جواب ملے گا، وزیراعظم کا افغانستان کو واضح پیغام
  • بابر اعظم کا ناقابل یقین کیچ، آئی سی سی کا خراج تحسین
  • سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے میں بابر اعظم کا ایک ہاتھ سے شاندار کیچ