26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے نویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے نویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان پر 26 نومبر احتجاج کے مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، جس میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئے جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کر کے 17 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بینک اکاؤنٹ بھی فریز کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
واضح رہے کہ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔ علیمہ خان اور دیگر پر جھلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔
اس کے علاوہ علیمہ خان اور دیگر ملزمان پر کارکنان کو پُرتشدد احتجاج پر اکسانے کا بھی الزام ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری
انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے مقدمے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس میں شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے اور مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔