انسداد دہشتگردی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے مقدمے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس میں شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے اور مزید سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اے ٹی سی راولپنڈی، عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  فائل فوٹو۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے 8ویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر قائم مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ جج امجد علی شاہ نے مقدمہ کی سماعت کی۔ 

علیمہ خان اوران کے وکلاء آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے 8ویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ 

علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق صوبائی اور وفاقی اداروں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی، عدالت نے گزشتہ سماعت پر سی ڈی اے اور کمشنر اسلام آباد سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ 

عدالت نے گزشتہ سماعت پر پنجاب ریونیو بورڈ اور دیگر اداروں سے تفصیلات طلب کی تھیں۔ عدالت نے علیمہ خان کی جائیداد سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیا۔ 

عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری
  • شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
  • اے ٹی سی راولپنڈی، عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس: سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں گرفتاری کے وارنٹ جاری
  • ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس؛ سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • عمران خان کی بہنوں علیمہ اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری