اسلام آباد: (نیوزڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت کی، سردار تنویر الیاس کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے سردار تنویر الیاس کے وارنٹ جاری کر دیئے اور گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سردار تنویر الیاس کے

پڑھیں:

انسداد دہشت گردی عدالت کا علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں  علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداددہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں و دیگر کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مسلسل عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • اے ٹی سی راولپنڈی، عدم پیشی پر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • سردار تنویر الیاس کے خلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس میں گرفتاری کے وارنٹ جاری
  • سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • عدالت کا سردار تنویر الیاس گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • علیمہ اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • انسداد دہشت گردی عدالت کا علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • غزہ میں فلسطینیوں کی نسلی کشی: ترکیہ نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
  • ترکیہ نے غزہ میں نسل کشی پر نیتن یاہو سمیت اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے