چھ سال تک ایک ہی نمبر سے کھیلنے والی امریکی خاتون کی قسمت جاگ اٹھی، 1.5 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شمالی کیرولائنا: امریکا میں ایک خاتون نے خاص نمبر سے 17 کروڑ روپے (6 لاکھ 26 ہزار 575 ڈالر) سے زائد مالیت کی لاٹری جیت لی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں ایک خاتون نے چھ سال تک ایک ہی نمبروں کا سیٹ استعمال کرنے کے بعد بالآخر اپنی قسمت آزمائی میں کامیابی حاصل کرلی اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی لاٹری جیت لی۔
ریاست کے علاقے ہوپ ملز (Hope Mills) سے تعلق رکھنے والی باربرا منفورڈ (Barbara Manford) نے بتایا کہ انہوں نے چھ سال قبل کیش 5 لاٹری کے لیے مخصوص نمبروں کا ایک سیٹ منتخب کیا تھا اور اس کے بعد سے وہ ہر بار انہی نمبروں کے ساتھ لاٹری کھیلتی رہیں، ان کی بہن نے انہیں یہی مشورہ دیا تھا کہ ایک دن یہی نمبر تمہاری قسمت بدل دیں گے۔
ان کی بہن کی یہ بات رواں ہفتے سچ ثابت ہوگئی جب پیر کے روز باربرا نے 1 لاکھ 54 ہزار 168 امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 4 کروڑ 35 لاکھ کے برابر بنتی ہے۔
باربرا منفورڈ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اپنی جیت کی خبر سنی تو پہلے تو یقین ہی نہیں آیا، لیکن جب تصدیق ہوئی تو وہ خوشی سے رو پڑیں، وہ اس رقم سے اپنے قرض اتارنے اور باقی پیسہ بچت میں لگانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کیش 5 لاٹری کے فاتحین کے چانسز لاکھوں میں ایک ہوتے ہیں، مگر باربرا نے اپنی مستقل مزاجی سے یہ ثابت کردیا کہ کبھی کبھار قسمت اُنہی کا ساتھ دیتی ہے جو ہار نہیں مانتے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی لاٹری جیت لی
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔