data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسپورٹسڈیسک) پاکستان پکل بال فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ اور پکل بال سیمینار کا انعقاد کراچی کے ہوٹل مہران میں ہواجس کے دورا ن ناصرف ملک بھر میں کھیل کے فروغ کے لئے باتچیت کی گئی اور تجاویز پیش کی گئیں بلکہ نئے عہدے دارا ن کا اعلان بھی کیا گیا۔سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے پیٹرن شیخ شکیل الیاس نے مہمان خاص کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی۔پاکستان پکل با ل فیڈریشن کے جن عہدے داروں کا انتخاب اور اعلان کیا گیا ان میں چیئر مین مخدوم علی ریاض،صدر امتیاز احمد شیخ،سی ای او مقبول آرائیں،سینئر نائب صدر سرفرا ز احمد خان، نائب صدورکبیر احمد اور سیدہ غازیہ قاضی، سیکریٹری جنرل فیصل ظفر،اسسٹنٹ سیکریٹری شارق صدیقی ،فنانس سیکریٹری عظمت پاشا،ڈائرکٹر مارکیٹنگ نمرہ خان،پبلک ریلیشن آفیسر مراد حسین،میڈیا کو آرڈی نیٹر زاہدغفاراور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین ذرین امتیاز، ام لیلیٰ اور غیاث الدین انصاری شامل ہیں۔پاکستان پکل با فیڈریشن کے نئے عہدے داروں نے اجلاس میں ملک بھر میں اس کھیل کی ترقی اور ترویج کے لئے مسلسل کوششوں کی ضرور ت پر زور دیا اور کھیل کوگراس روٹ لیول پر فروغ دینے کے لئے مربوط لائحہ عمل بنانے کا اعلان کیاجبکہ کی جانب سے جلد ہی بین الاقوامی پکل بال ایونٹس میں شرکت کا اعلان بھی کیا گیا،جس کے مطابق پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ 22 تا 24دسمبر تک جاپان میں شیڈول ایونٹ میں شرکت کرے گی، جب کہ آئندہ سال امریکہ، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی بھرپور شرکت کے عزم کا اعاد ہ کیاگیا۔اجلاس میں قومی ٹیم کے بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے اعلان کی پر زور انداز میں ستائش کی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان پکل بال فیڈریشن نا صرف انٹرنیشنل/ورلڈ پکل بال فیڈریشن اور ایشیا پکل بال فیڈریشن سے الحاق یافتہ ہے بلکہ یہ ادارہ حکومت پاکستان کے سوسائٹی ایکٹ 1860کاپی رائٹ (سی آر) اور ٹریڈ مارک (ٹی ایم) کے ساتھ باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ ہے۔سیمینار میں ملک بھر سے فیڈریشن کے اراکین،ا سپورٹس کوآرڈی نیٹرز، کوچز، اور مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا اعلان میں شرکت

پڑھیں:

بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی

پاور ڈویژن نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال جون کے دوران بجلی صارفین کو فی یونٹ 20 پیسے کا خالص ریلیف ملے گا۔

اعلامیے کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.73 روپے فی یونٹ اضافہ جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو مجموعی طور پر 20 پیسے فی یونٹ کا فائدہ حاصل ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق جون میں بجلی کے نرخ جنوری تا مئی 2026 کے مقابلے میں برقرار رہیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ریلیف کی شرح ماہانہ اضافے سے زیادہ رہی، جس کی وجہ سے صارفین کو خالص ریلیف میسر آئے گا۔

پاور ڈویژن نے بتایا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث عالمی توانائی منڈی شدید دباؤ کا شکار رہی اور برینٹ کروڈ آئل کی متوقع قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

پاور ڈویژن کے مطابق اس صورتحال کے باوجود حکومت نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے بجلی صارفین کو بڑے اضافی مالی بوجھ سے محفوظ رکھا۔

اعلامیے کے مطابق اپریل میں بجلی کی قیمت میں ممکنہ طور پر 5 سے 6 روپے فی یونٹ اضافے کا خدشہ تھا، تاہم حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اس اضافے کو محدود کرکے 1.73 روپے فی یونٹ تک رکھا گیا۔ اس طرح صارفین پر تقریباً 38 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہونے سے بچ گیا۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ محدود لوڈ مینجمنٹ، مقامی گیس کے استعمال اور فرنس آئل کے مؤثر استعمال کے ذریعے توانائی کے بحران کا مقابلہ کیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی کی گئی ہے جس سے مجموعی طور پر 65 ارب روپے کا ریلیف صارفین کو ملے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ لائن لاسز میں کمی اور بجلی کی طلب میں اضافے کے باعث صارفین کو نمایاں ریلیف فراہم ہوا، جبکہ متوقع بیس ٹیرف کے مقابلے میں 46 ارب روپے کی منفی تبدیلی بھی صارفین کے حق میں گئی۔

پاور ڈویژن نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت نے عالمی اور علاقائی سطح پر درپیش مشکلات کے باوجود بجلی کے نرخوں کو مستحکم رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بجلی صارفین پاور ڈویژن ریلیف کا اعلان عوام کو خوشخبری وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • 99 ووٹ لے کر بنگلہ دیش نے دنیا کو حیران کردیا، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدارت جیت لی
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس