اسلام آباد کچہری میں زوردار دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد کی کچہری میں زوردار دھماکے کی اطلاعات ہیں، بتایا جارہا ہے کہ دھماکا گاڑی میں ہوا ہے۔
اسلام آباد کی کچہری میں جمعرات کی دوپہر زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا کچہری کے پارکنگ ایریا میں کھڑی ایک گاڑی میں ہوا۔ دھماکے کے بعد دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے جبکہ شیشے ٹوٹنے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
دھماکے کے فوری بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، تاہم فوری طور پر کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے اور یہ دیکھنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں کہ آیا یہ دھماکا خودکش تھا یا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ سیکیورٹی اداروں نے کچہری اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
اسلام آباد: کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، وکلا اور سائلین زخمی
اسلام آباد: کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، وکلا اور سائلین زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کچہری کے پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے کچہری کے پارکنگ ایریا میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
پارکنگ ایریا میں دھماکے سے آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب سلینڈرپھٹنے سے ہوا جس سے کچھ وکلا اور سائلین زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ دھما کے کے وقت کچہری ایریا میں لوگوں کی آمدورفت زیادہ تھی جس سے سائلین بھی زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سلینڈر دھماکا معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنئی دہلی دھماکہ: بھارتی سیاسی رہنما اور صحافیوں نے واقعہ کو “انتخابی فالس فلیگ” قرار دے دیا نئی دہلی دھماکہ: بھارتی سیاسی رہنما اور صحافیوں نے واقعہ کو “انتخابی فالس فلیگ” قرار دے دیا وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 خوارج کے افغانستان سے رابطے، فورسز کا آپریشن ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ قومی اسمبلی اجلاس: وزیر قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کر دیا، اپوزیشن کا احتجاج افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی پر سنگین خطرہ درپیش ہے ، اسحاق ڈارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم