اسلام آباد کچہری کے باہر زوردار دھماکا،9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
اسلام آباد کچہری کے باہر زوردار دھماکا،9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر دھماکا ہوا ہے، دھماکہ میں 9ڈیڈ باڈیز کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پمز ہسپتال میں 21 زخمیوں کو ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا،مزید زخمیوں کو پمز ہسپتال لایا جا رہا ہے ,پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکا خود کش حملہ تھا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب سیلنڈر میں ہوا۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 9افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کی آواز پولیس لائنز ہیڈاکوارٹر تک سنی گئی، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
دھماکے کی وجہ سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ آئی جی اور کمشنر اسلام آباد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ معطل اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ معطل اسلام آباد: کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، وکلا اور سائلین زخمی قومی اسمبلی اجلاس: وزیر قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کر دیا، اپوزیشن کا احتجاج افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم ستائیسویں ترمیم: ’’سچ صرف چائے خانوں میں سرگوشیوں تک محدود ہے‘‘، جسٹس اطہر شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
پشاور:خیبر پختونخوا میں 19 جولائی سے اب تک ہونے والی تیز بارشوں اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث 28 افراد جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 10 مرد، 15 بچے اور 3 خواتین جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 9 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 47 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 37 گھروں کو جزوی اور 10 گھر مکمل منہدم ہوئے۔
حادثات صوبے کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال اپر و لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان اپر، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سےاپیل کی جاتی ہے کہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔