فائل فوٹو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔ محکمہ تعلیم کو اے آئی کورسز کے لیے ضروری اقدامات اور مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں اے آئی کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کرچکا ہے، نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا دراصل انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے، مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی۔

وزیراعلیٰ نے ضم اضلاع کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے نئی آسامیاں تخلیق کرنے اور اسکولوں میں حاضری اور نتائج کو بہتر بنانے کے لیے اچانک دورے کرنے کی ہدایت کردی۔

خیبر پختونخوا، 170 میں سے 14 سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل

خیبرپختونخوا میں 170 میں سے 14 سروسز کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرلی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے والے ملازمین کو عہدوں سے فارغ کیا جائے، انہوں نے ٹیکسٹ بکس کی اشاعت سرکاری پرنٹنگ پریس سے کرانے کی بھی ہدایت کی اور ٹیکسٹ بکس کی پرنٹنگ اور اسٹیشنری کی خریداری کے ٹینڈرز سے متعلق انکوائری کرانے کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم سے گرلز گائیڈ فنڈ اور اسکاؤٹس فنڈ سے متعلق ڈیٹا طلب کرتے ہوئے اساتذہ کی پوسٹنگ ٹرانسفر، لیو انکیشمنٹ، پروموشن اور دیگرامور ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسکولوں میں

پڑھیں:

کے پی میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

پشاور:

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔

مذکورہ پابندی وزیراعلیٰ نے کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث عائد کی تھی، کابینہ کی تشکیل کے بعد اب پابندی اٹھالی گئی ہے۔

گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاون خصوصی کی اجازت سے ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھرتیوں پر بھی عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ بھرتی کا عمل میرٹ پر کیا جائے۔

گریڈ 20 کے سینیئر پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور پور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیے گئے۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد حسین کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹیگیشن خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے مذکورہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مصنوعی ذہانت کا سونامی ملازمتیں ختم کردیگا‘ایلون مسک
  • پابندی ختم، سرکاری ملازمین کی آخر کار سنی گئی
  • کے پی میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم
  • خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور بھرتیوں کی پابندی ختم
  • خیبر پختونخوا کے سرکاری ونجی اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ مہم چلانے فیصلہ
  • خیبر پختونخوا، اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا: اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ
  • مصنوعی ذہانت اور میڈیا کی نئی دنیا
  • مقبوضہ کشمیر کے اسکولوں میں وندے ماترم گانا لازمی قرار