2025-10-04@19:52:56 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«کیپٹل مارکیٹ»:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)پاکستان نے انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں واپسی کے اقدامات کے تحت بانڈز کے اجرا سے تقریبا 40 کروڑ ڈالر حاصل کرنے کا ہدف مقرر کردیا، یہ قرضہ چینی مارکیٹ میں پانڈا بانڈز اور انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں پائیدار بانڈز جاری کرنے سے حاصل کیا جائے گا۔(جاری ہے) وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق حکومت تقریبا 40 کروڑ ڈالر بانڈز کے اجرا سے حاصل کرنا چاہتی ہے، حکومت کا پانڈا بانڈز چینی کیپٹل مارکیٹ اور پائیدار بانڈز انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں جاری کرنے کا ارادہ ہے۔دستاویز کے مطابق پاکستان رواں مالی سال 26-2025 کے دوران یورو بانڈز کی مد میں مجموعی طور پر ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کی ادائیگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی چیئرپرسن نے کیپٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر انسٹی ٹیوشنز کے چیف ایگزیکٹوز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی (سی ڈی سی)، اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کے سربراہان شامل تھے۔ اس میٹنگ میں پی ایس ایکس اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان کے سی ای اوز جبکہ سی ڈی سیکے چیف آپریٹنگ آفیسر نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد پاکستان کی ‘کیپٹل مارکیٹس’ میں اکاؤنٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنانا تھا تاکہ سرمایہ کاروں کے لیے تجربے اور رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ چیئرپرسن نے اس بات پر زوردیا کہ سرمایہ کاروں کو...
اسلام آباد: پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سہولت اور تیزی لانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) نے زاہد لطیف خان سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ "راست" انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم کا کامیاب انضمام کر لیا ہے جس کے تحت سرمایہ کار اب اپنے بینک اکاؤنٹس سے بروکریج اکاؤنٹس میں رقم فوری، محفوظ اور براہِ راست منتقل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اداروں کے درمیان اس انضمام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب زاہد لطیف خان سیکیورٹیز کے مرکزی برانچ آفس میں منعقد ہوئی، جس میں سی ڈی سی اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس...
اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے کیپٹل مارکیٹ کو ایک متبادل اور پائیدار مالیاتی ذریعہ بنانے کی ضرورت ہے۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 33ویں رابطہ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر جمیل احمد نے کہا کہ اس طریقہ کار سے بینک نجی شعبے کی مالی معاونت پر زیادہ توجہ دے سکیں گے، جو معاشی ترقی کے لیے مددگار ہوگا۔ انہوں نے مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایس ای سی پی کی کاوشوں کو سراہا اور اصلاحات میں مشترکہ تعاون کے لیے اسٹیٹ بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای...

انفرا ضامن پاکستان کے زیراہتمام کیپٹل مارکیٹس کے ذریعے گرین فنانسنگ کی اہمیت پر خصوصی سیمینار کا انعقاد
انفرا ضامن پاکستان نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد اور پرائیویٹ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ گروپ (پی آئی ڈی جی) کے اشتراک سے ”گرین فنانسنگ بذریعہ ڈیٹ کیپیٹل مارکیٹس” کے عنوان سے بڑے سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، مالیاتی اداروں، اور ریگولیٹری شعبے سے وابستہ سینئر افراد نے شرکت کی اور پاکستان میں پائیدار ترقی کے لیے ڈیٹ کیپیٹل مارکیٹس کو فعال بنانے میں کریڈٹ بڑھانے کے اہم کردار پر اظہار خیال کیا۔ تقریب کے دوران ایس ای سی پی کے چیئرمین عاکف سعید، برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کی ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر جو موئر، انفرا ضامن پاکستان کی سی ای او ماہین رحمان، انفرا...
بیجنگ : سنٹرل ہوئی جن انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اعلان کیا کہ وہ چینی کیپٹل مارکیٹ کے مستقبل پر پختہ یقین رکھتی ہے اور موجودہ A-شیئرز کی قیمت کو مکمل طور پر مناسب سمجھتی ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے ایک بار پھر ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے اپنے حصص میں اضافہ کیا ہے اور مستقبل میں کیپٹل مارکیٹ کے مستحکم آپریشن کی “مضبوط حفاظت” کے لئے ایسا کرنا جاری رکھے گا۔ سنٹرل ہوئی جن مکمل سرکاری ملکیت والی ایک کمپنی ہے۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق، مارکیٹ پر ان کا اعتماد چین کی معیشت کے روشن مستقبل پر ان کے یقین کی عکاسی کرتا ہے۔ موجودہ دور میں، چین اعلیٰ معیاری ترقی کو مضبوطی سے آگے بڑھا رہا...
سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت غیرملکی سرمایہ کار اب مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ اجازت غیر سعودی سرمایہ کاروں کو پہلی بار دی گئی ہے۔ کیپٹل مارکیٹ میں لسٹنگ کمپنیز کو اب رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے، جس سے غیر سعودی افراد کو ان لسٹڈ کمپنیز میں سرمایہ کاری کرنے کا نیا موقع ملے گا۔سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد کیپٹل مارکیٹ میں فنانسنگ مصنوعات کو بہتر بنانا ہے۔ یہ فیصلہ سعودی عرب کی اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سرسبز و طویل مدتی شراکت داری قائم ہے، ہم نے پر خیال چینی قیادت سے ہمیشہ سیکھا ہے، سی پیک کے دوسرے فیز میں باہمی کاروباری شراکتوں کے ثمرات نمایاں ہوں گے، سی پیک فیز ٹو میں چینیی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہو گی، پاکستان کو چینی صنعتوں کے لیے برآمدی مرکز بنانے کی کوشش ہو گی، ہماری کوشش ہے کہ اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہو جائے، ہم دنیا کی سب سے بڑی اور گہری چینی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی کے...