پاکستان کو چینی صنعتوں کیلئے برآمدی مرکز بنانے، کیپٹل مارکیٹ تک رسائی کی کوشش ہے: وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سرسبز و طویل مدتی شراکت داری قائم ہے، ہم نے پر خیال چینی قیادت سے ہمیشہ سیکھا ہے، سی پیک کے دوسرے فیز میں باہمی کاروباری شراکتوں کے ثمرات نمایاں ہوں گے، سی پیک فیز ٹو میں چینیی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہو گی، پاکستان کو چینی صنعتوں کے لیے برآمدی مرکز بنانے کی کوشش ہو گی، ہماری کوشش ہے کہ اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہو جائے، ہم دنیا کی سب سے بڑی اور گہری چینی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی کے لیے کوشاں ہیں، پہلے ایف ڈی آئی ڈیجیٹل انشی ایٹو کا پاکستان کے لیے اجرا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، ہم دوسروں کے تجربات سے سیکھ کر پاکستان کے آئی ٹی شعبے کو آگے لے جانے کے خواہاں ہیں، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی کامیاب منتقلی، سپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام، فن ٹیک مواقع اور اے آئی ڈیٹا سنٹرز کے لیے یہ اہم پیش رفت ہے۔ ڈیووس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے گروپ چیف ایگزیکٹو مسٹر بل ونٹرز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان میں بینک کی موجودہ سرگرمیوں اور ان میں وسعت کے ممکنہ مواقع پر بات چیت کی گئی۔ دریں اثناء محمد اورنگزیب نے ڈیووس، سوئٹزرلینڈ سے لنک پر کی۔ اجلاس میں ریونیو ڈویژن اور وزارت غربت کے خاتمے و سماجی تحفظ کی جانب سے تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کی گئیں، جن میں ان کے دائرہ کار، تنظیمی ڈھانچے، بجٹ مختص، اخراجات، اور عوامی خدمات پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ ریونیو ڈویژن کی پریزنٹیشن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹرانسفارمیشن پلان کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا، خاص طور پر کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کو جدید بنانے کے لیے کی گئی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔ یہ ٹرانسفارمیشن پلان 19 ستمبر 2024 کو وزیرِاعظم کی منظوری سے نافذ کیا گیا، جس کا مقصد آپریشنز میں بہتری لانا ہے، آٹومیشن اور تکنیکی انضمام شامل ہے ۔ کمیٹی کو ریونیو ڈویژن کی جانب سے آپریشنز کو ہموار کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی، جن میں 158 آسامیوں (BS-18 اور نیچے) کا خاتمہ اور 27 آسامیوں (BS-16 سے BS-20) کو ‘‘ختم ہونے والی پوسٹیں’’ قرار دینا شامل ہے، جو 27 اگست 2024 کے کابینہ کے فیصلے کے تحت کیا گیا۔ ایف بی آر کو درپیش چیلنجز کے پیش نظر، ریونیو ڈویژن نے اپنے فیلڈ فارمیشنز میں 60 فی صد خالی آسامیوں کے خاتمے کی شرط سے ایک بار کی چھوٹ کی تجویز پیش کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی ہے۔ مودی حکومت اور ہندوتوا نظریے کو عبرتناک شکست ہوئی۔ بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ پہلگام جیسے واقعات کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہے۔ پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستان نے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ہمیشہ اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔ ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔ بین الاقوامی اصولوں سے روگردانی کرنے والا بھارت مظلومیت کا ڈھونگ نہیں رچا سکتا۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے۔ عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان کے لوگ اس تہذیب کا حصہ ہیں جہاں روایات کو اہمیت دی جاتی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ ہم مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔