کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز نے کروڑوں کی منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر منشیات کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے ایک پارسل سے تقریباً 1.69 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً 5 کروڑ 20 لاکھ روپے بتائی گئی۔
اسی طرح بیلجیئم سے آنے والے ایک پارسل میں 1945 ایکٹیسی گولیاں چھپائی گئی تھیں، جو ویکیوم کلینر کے پارسل میں پوشیدہ تھیں، اور ان کی مجموعی مالیت تقریباً 6 کروڑ 20 لاکھ روپے تھی۔
ایف بی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ای کامرس کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے سرحد پار سامان کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے، جسے کریمنل نیٹ ورکس منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان کسٹمز کی مؤثر نگرانی کی بدولت یہ منشیات عوام تک پہنچنے سے پہلے ہی پکڑی گئی۔ ایف بی آر نے کہا کہ انسداد منشیات کی اسمگلنگ کے لیے کسٹمز پوری طرح پرعزم ہے اور اس کی نگرانی جاری رہے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافر بس سے منشیات برآمد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251211-11-4
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس میں پولیس نے تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔دو خواتین اور ایک بچی سمیت چارافراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چیکنگ کے دوران مشکوک مسافروں کو روکا اور تلاشی کے نتیجے میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو خواتین اور ایک بچی سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی تلاشی مکمل قانونی اور اخلاقی تقاضوں کے مطابق لی گئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک سے متعلق اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ صوبے میں منشیات کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں آئندہ دنوں میں مزید تیز کی جائیں گی۔