دوران پرواز خاتون سے نازیبا حرکات کرنے پر مسافر کو ’حیران کن‘ سزا
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
دوران پرواز خاتون مسافر کو مسلسل ہراساں کرنے والے شخص کو برطانوی عدالت نے سخت سزا سنادی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن ایئرپورٹ پر لیتھوانیا سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ پاؤلیئس کریلا ویسیئس نامی شخص کو طیارہ لینڈ کرتے ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔
مذکورہ شخص پر 8 جنوری 2025 کو نیویارک سے لندن کی 7 گھنٹے طویل پرواز میں خاتون مسافر کو ہراساں کرنے کا الزام تھا۔
خاتون نے ملزم کی نازیبا حرکات کی عملے کو شکایت کی تھی کہ مذکورہ مسافر انھیں مسلسل ذہنی اذیت اور ہراسانی کا نشانہ بنا رہا ہے۔
عملے نے فوری طور پر خاتون کی سیٹ تبدیل کر دی تھی مگر جیسے ہی جہاز نے لینڈنگ کی مذکورہ شخص کو رن وے پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے یہ معاملہ کراؤن کورٹ تک پہنچایا جہاں جج نے شواہد سننے کے بعد ملزم کے خلاف سخت فیصلہ سنا دیا۔
ملزم کو 100 گھنٹے بلا معاوضہ کمیونٹی سروس کرنے، 25 دن تک بحالی و اصلاحی پروگرام میں لازمی شرکت اور متاثرہ خاتون کو 500 پاؤنڈ معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔
عدالت نے ملزم کو جرمانہ اور سزا مکمل کرنے کے بعد بھی 10 سال تک اپنی تمام سرگرمیوں اور نقل و حرکت سے پولیس کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہوائی جہاز کوئی ’نو گو زون‘ نہیں جہاں خواتین کو ہراساں کرنا آسان ہو اور جو بھی ایسا کرے گا، اس کا انجام یہی ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔