پنجشیر میں مزاحمتی فورس کا حملہ، اہم شخصیت سمیت 17 طالبان ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
افغانستان کے نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے صوبہ پنجشیر میں طالبان کے ایک اڈے پر رات گئے کارروائی کرتے ہوئے کم از کم 17 طالبان اہلکاروں کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں حکومت کی تبدیلی کے لیے طالبان مخالف رہنماؤں کا ماسکو میں گٹھ جوڑ
دوسری جانب افغانستان میں طالبان رجیم کے نمائندوں کی جانب سے تاحال اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
این آر ایف کے مطابق یہ آپریشن اتوار اور پیر کی درمیانی شب ضلع دارہ کی عبداللہ خیل وادی میں کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہلاک شدگان میں طالبان کی وزارت دفاع کی اسپیشل بریگیڈ کے ایک بٹالین کے چیف آف اسٹاف بھی شامل ہیں۔
مزاحمتی گروہ کے مطابق کارروائی میں طالبان کا پورا اڈہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ این آر ایف کے کسی جنگجو کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
مقامی ذرائع اور رسائی کی پابندیاںافغان میڈیا نے مقامی رہائشیوں کے حوالے سے بتایا کہ رات گئے علاقے میں ایک بڑا دھماکہ سنا گیا۔ دھماکے کے بعد طالبان اہلکاروں نے قریبی گھروں کی تلاشی بھی لی۔
مزید پڑھیے: افغانستان میں طالبان حکومت نے کھڑکیوں پر پابندی کیوں لگائی؟
طالبان کی جانب سے پنجشیر میں سخت پابندیوں کے باعث آزاد ذرائع سے معلومات کی تصدیق ممکن نہیں۔
این آر ایف کے مطابق حملہ 2 مراحل میں کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ایک بارودی دھماکا کیا گیا اور اس کے بعد طالبان کے اڈے پر متعدد راکٹ داغے گئے۔
گروہ نے دعویٰ کیا کہ یہ اڈہ طالبان کی ایک بڑی اسٹریٹیجک پوزیشن تھی جہاں سے وہ آس پاس کی آبادی پر دباؤ ڈالتے تھے۔
افغان میڈیا کے مطابق حملے کا آغاز ایک تجارتی کوآڈ کاپٹر ڈرون سے کیے گئے دھماکے سے ہوا جس کے بعد مارٹر اور مشین گن فائر بھی کیا گیا۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں خودکش دھماکا، 5 افراد جاں بحق، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
مقامی ذرائع نے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 40 تک بتائی ہے تاہم اس اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔
ڈرون کے بڑھتے ہوئے استعمال کی اطلاعاتافغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق این آر ایف نے حالیہ مہینوں میں تجارتی ڈرونز میں ترمیم کرکے ان کا استعمال بڑھا دیا ہے جس سے وہ بغیر کسی جانی نقصان کے طالبان یونٹس کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
طالبان فورسز کے پاس زیادہ تر ہلکا اسلحہ اور بنیادی جیمنگ سسٹم موجود ہیں جو پنجشیر کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں مؤثر ثابت نہیں ہو رہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں دہشتگردی میں شدت، ٹی ٹی پی افغانستان سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں ایک ہی ڈرون نے طالبان اہلکاروں کے اس گروہ کے قریب دھماکا کیا جو کلئیرنس آپریشن کی تیاری میں تھا۔
پنجشیر میں مزاحمت کی تاریخ اور موجودہ صورتحالمقامی اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد طالبان کی اضافی نفری راتوں رات پنجشیر منتقل کی گئی تاہم طالبان قیادت نے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
پنجشیر طویل عرصے سے طالبان کے خلاف مزاحمت کا گڑھ رہا ہے۔ این آر ایف کی قیادت احمد مسعود کر رہے ہیں جو سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کے صاحبزادے ہیں۔
یہ گروہ زیادہ تر سابق افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسز پر مشتمل ہے۔
این آر ایف نے سنہ 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے پنجشیر، کابل اور دیگر صوبوں میں سیکڑوں حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
مزاحمت کا ایک اور گروہ، افغانستان فریڈم فرنٹ (اے ایف ایف) بھی سرگرم ہے۔
مزید پڑھیں: افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی، خواجہ آصف
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ طالبان نے پنجشیر میں متعدد افراد کو مزاحمتی گروہوں سے تعلق کے شبے میں حراست، تشدد اور قتل کیا ہے تاہم طالبان ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان میں میں طالبان آر ایف طالبان کے طالبان کی کے مطابق کیا گیا کے بعد
پڑھیں:
طالبان کی ضد نے افغانستان کی معیشت ڈبو دی، کراچی کا راستہ بند ہونے سے اشیا کی لاگت دگنی ہوگئی
افغانستان کی معیشت، تجارت اور برآمدات طالبان حکومت کے غیر لچکدار فیصلوں اور غیر سنجیدہ حکمتِ عملی کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہیں۔
افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق پاکستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی مسلسل بندش اور متبادل مہنگے روٹس کے استعمال نے نہ صرف کاروباری طبقے کو بحران میں دھکیل دیا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے کراچی بندرگاہ ہمیشہ سے سب سے سستا، محفوظ اور تیز ترین تجارتی راستہ رہی ہے، جہاں کابل سے مال کی ترسیل صرف 3 سے 4 دن میں مکمل ہوتی ہے اور ایک کنٹینر کی اوسط لاگت 2,000 ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس کے مقابلے میں ایران کے چاہ بہار پورٹ تک سفر 7 سے 8 دن میں مکمل ہوتا ہے جبکہ لاگت بڑھ کر تقریباً 4,000 ڈالر فی کنٹینر تک پہنچ جاتی ہے، یعنی کراچی کے مقابلے میں دوگنی ہوتی ہے۔
آمو ٹی وی کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے پاکستان کے ذریعے افغان تجارت معطل ہے جس کے باعث ہزاروں کاروباری افراد بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ موجودہ متبادل راستے—لیپس لازولی کارڈور یا شمالی تجارتی روٹس—نہ صرف طویل ہیں بلکہ کسٹم کارروائیوں اور فاصلوں کی وجہ سے لاگت میں کئی گنا اضافہ کر دیتے ہیں۔ روس اور بحیرہ اسود تک رسائی شمالی راستوں سے 15 سے 25 دن میں ممکن ہوتی ہے جسے تاجر غیر عملی قرار دیتے ہیں۔
ہوائی راہداری اگرچہ دستیاب ہے مگر اخراجات بہت زیادہ ہونے کے باعث برآمدات کے لیے مؤثر نہیں۔ ماہرین کے مطابق لاگت، وقت اور ترسیلی صلاحیت کے لحاظ سے کراچی بندرگاہ ہی افغانستان کے لیے اب بھی سب سے موزوں اور سستا روٹ ہے۔
تاجروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان کے ساتھ سرحد جلد نہ کھلی تو سپلائی چین مکمل طور پر تباہ ہو جائے گی، جس کا براہ راست اثر روزگار، کاروبار اور افغان معیشت پر پڑے گا۔
ماہرین کا مؤقف ہے کہ موجودہ بحران دراصل طالبان حکومت کی ہٹ دھرمی، علاقائی تناؤ اور مسلح گروہوں کی پشت پناہی کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے جس کا خمیازہ افغان عوام بھگت رہے ہیں۔