واپڈاکے تعمیراتی منصوبوں کی مالی معاونت جاری رکھیں گے ، اے ایف ڈی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک )فرانسیسی مالیاتی ادارے اے ایف ڈی نے پاکستان میں سستی اور صاف توانائی کے فروغ کیلئے واپڈا کی کوششوں کی تعریف کی ہے جبکہ مستقبل میں بجلی منصوبوں کی تعمیر میں مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرا دی۔
اعلامیے کے مطابق اے ایف ڈی کے وفد نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید سے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سربراہی اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر ایشیا سیرل بلیئر کر رہے تھے۔ ملاقات میں اے ایف ڈی کی معاونت سے واپڈا کے زیرتعمیر پن بجلی منصوبوں کے مالی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین واپڈا نے کہا کہ سستی اور ماحول دوست پن بجلی پیدا کرنے میں معاونت پر اے ایف ڈی کے شکر گذار ہیں ۔ اے ایف ڈی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان کے نیشنل گرڈ میں کم لاگت ، گرین اور کلین انرجی کے اضافہ کیلئے واپڈا کا کردار قابل تعریف ہے۔ واپڈا کے ساتھ مالی معاونت جاری رکھیں گے۔ اے ایف ڈی اس وقت واپڈا کے پانچ زیرتعمیر پن بجلی منصوبوں کے لئے تین سو اکیاون ملین یورو قرض فراہم کررہا ہے۔ ان میں منگلا، وارسک، درگئی اور چترال ہائیڈل پاور سٹیشن کے بحالی منصوبے شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
لاہور: (ویب ڈیسک) بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی، لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل’’ دنیا نیوز‘‘ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہور کی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی، فہرست کےمطابق لاہور کو 9 ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں، 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائے گا، تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10 اگست 2026 کو جاری ہوگی۔
مزید :