data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سنتیاگو(اسپورٹس ڈیسک)پرولیگ کے پہلے مرحلے میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم ارجنٹینا کے شہر سنتیاگو پہنچ گئی ۔پرولیگ کا پہلا مرحلہ پاکستان ،ارجنٹینا اور نیدر لینڈ کے درمیان ارجنٹینا کے شہر سنتیاگو میں 9 سے 14 دسمبر 2025 تک کھیلا جائے گی۔۔ٹیم آفیشلز میں ٹیم منیجر اولمپین انجم سعید ، ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان، اسسٹنٹ کوچ اولمپین محمد عثمان شیخ، اسسٹنٹ کوچ اولمپین زیشان اشرف، ویڈیو انالسٹ ،محمد ندیم خان لودھی، فزیو محمد اسلم ہونگے۔ جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عماد شکیل بٹ ٹیم کپتان، عںد اللہ اشتیاق خان ، منیب الرحمن ،محمد سفیان خان،محمد عبداللہ،حمادالدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت، غضنفر علی،رانا عبدالوحید، افراز، عبد الحنان شاہد،عبدالرحمن، رانا محمد ولید، احمد ندیم، ارباز احمد، محمد عماد اور ابوبکر محمود ٹیم میں شامل ہیں ۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کرغزستان کے صدرپاکستان کے دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:  کرغزستان کے صدر صادر جباروف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔صدر مملکت اور وزیراعظم  نے نورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا  استقبال کیا۔معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، کرغز صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

کرغز صدر کی ہم منصب آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جبکہ دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کرغزستان کے صدر اسلام آباد پہنچے تو صدرمملکت اور وزیراعظم  نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا ۔۔ معززمہمان کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ، بچوں نے پھول پیش کیے ۔ وزرا اور اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد بھی کرغزستان کے صدرکے ساتھ ہے۔

کرغز صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔  خطے کی صورتحال اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا ۔

کرغزستان کے صدر پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔۔ معزز مہمان کو وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ کرغزستان کے صدر صادر جباروف  وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر  پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے  ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • یوروویژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت کا فیصلہ آج ہوگا
  • قومی ڈیوٹی، پاکستانی کرکٹرز بی پی ایل مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے
  • گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس شروع
  • کرغزستان کے صدرپاکستان کے دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • قومی ہاکی ٹیم ، کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا
  • وزارت نے سائبر سیکورٹی فریم ورک میں اصلاحات شروع کردیں
  • پاکستان سپر لیگ کی تقریبات انگلینڈ میں کرانے کا فیصلہ
  • پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے کیلیے پاکستان ٹیم کا اعلان
  • قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا