قنبرعلی خان،منشیات کاجرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمرقید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ قنبر نے منشیات کا کیس ثابت ہونے پر ایک ملزم کو عمر قید اورجرمانے کی سزا کا حکم سنایاہے۔ تفصیلات کے مطابق قنبر کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے جج مسٹر طارق بھٹی کی عدالت نے 142 کلو چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم فرحان علی کورائی کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے ، اس حوالے سے سزا کے مرتکب ملزم فرحان علی کورائی کو پولیس نے ڈیڑھ سال قبل نصیرآباد میہڑ انڈس ہائی وے روڈ پر چیکنگ دوران ایک مہران کار میں چھپایا گیا 142 کلو اعلیٰ کوالٹی کا چرس جو کہ کسی نامعلوم مقام پر اسمگل کیا جارہاتھا برآمد کرکے اور ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے نصیرآباد پولیس تھانے میں سرکار کی مدعیت میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا تھا اور اسی مقدمے کے تحت آج عدالت نے ملزم فرحان علی کورائی کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ہے جس کے بعد ملزم کو پولیس کی سخت سیکیورٹی میں سینٹرل جیل لاڑکانہ منتقل کیاگیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
قاسم آباد میںبیوی کو قتل کرنے والے ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-8-4
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے علاقے قاسم آباد میں نسیم نگر پولیس نے 2 روز قبل مبینہ طور پر لٹکی ہوئی خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تین روز قبل قاسم آباد فیز تھری نقاش ولاز سے دو بچوں کی ماں کائنات زوجہ عارف لنجار کی پھندا لگی نعش ملی تھی جسے پولیس نے تحویل میں لیا ،شوہر کی جانب سے خود کشی ظاہر کی گئی تھی جبکہ خاتون کے ورثاء نے بیٹی کے قتل کا شبہ ظاہر کیا تھا جس پر پولیس نے زمیندار عارف لنجار ولد علی مراد لنجار کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی تھی ۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے متوفی خاتون کے والد رمضان شیخ کی شکایت پر آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ ملزم نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے اس کی بیٹی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اسی نسیم نگر پولیس نے قتل کے ایک اور کیس میں مفرور ملزم مولا بخش عرف لال بخش کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔