لاہور میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئیں۔ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سی سی ڈی نے صدر، کاہنہ، سول لائنز، کینٹ اور اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائیاں کیں جہاں مبینہ مقابلوں کے دوران آصف، محسن، فرید، فاروق، رمضان اور وسیم نامی ملزمان مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے تمام ملزمان منشیات فروش تھے۔

ہلاک ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

آسٹریلیا؛ شیطانی رسومات کیلیے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے 4 ملزمان گرفتار

سڈنی میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث شیطان کے پجاریوں کے نیٹ ورک کے 4 کارندوں کو حراست میں لے لیا جن پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سڈنی پولیس نے بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے اس نیٹ ورک کو شیطان کا پجاری گروہ قرار دیا ہے۔

پولیس کے بقول چھاپوں کے دوران ہزاروں ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں جن میں 12 سال اور اس سے کم عمر کے بچوں، حتیٰ کہ شیر خوار بچوں تک کے ساتھ غیر انسانی سلوک دکھایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ بچوں کے استحصال کی ویڈیوز کو شیطانی رسومات اور خفیہ عقائد سے جوڑ کر آن لائن پھیلا رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ دنیا بھر میں چلنے والی ایک ویب سائٹ کے ذریعے یہ مواد شیئر کرتا تھا۔

پولیس کے بقول ایک 26 سالہ ملزم اس گروہ کا مرکزی کردار تھا۔ عدالت نے چاروں افراد کی ضمانت مسترد کر دی۔

پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ مواد کہاں تیار ہوا اور نہ ہی ان بچوں کی شناخت ہو سکی ہے جو ان ویڈیوز میں دکھائے گئے ہیں۔

پولیس کے بقول ہ یہ بین الاقوامی گروہ بچوں کے جنسی استحصال، تشدد، اور شیطانی رسومات سے جڑے علامات کے ساتھ ویڈیوز شیئر کر رہا تھا۔

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ گرفتار افراد نے یہ ویڈیوز خود بنائی ہوں۔ حکام بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ بچوں کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں۔

ملزمان کی اگلی پیشی جنوری کے آخر میں متوقع ہے جس میں سزا سنائے جانے کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، سات خوارج ہلاک
  • سکھر،ایک سال میں تینوں اضلاع میں 547 پولیس مقابلے ہوئے
  • آسٹریلیا؛ شیطانی رسومات کیلیے بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے 4 ملزمان گرفتار
  • مظفرگڑھ، مبینہ مقابلے میں 2 منشیات فروش ہلاک
  • کراچی پولیس کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 14 ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک، 2 ساتھی گرفتار
  • پاک بحریہ کی جانب سے سری لنکا میں امدادی کارروائیاں جاری
  • اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار