کراچی میں ٹرک نے بائیک سوار کو کچل دیا، تین بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک اور متوفی کی موٹر سائیکل کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ملیر میں 12 ویلر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹرک، ٹریلر، ٹینکر اور ڈمپر کی جانب سے شہریوں کی جانیں لینے کا سلسلہ جاری ہے، ملیر میں کالا بورڈ نہال اسپتال کے قریب بارہ ویلر ٹرک نے بائیک سوار کو کچل دیا، جس کی لاش چھیپا کے رضاکاروں نے ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچائی۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ نجیب اللہ کے نام سے کی گئی، جو موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ سعودآباد تھانے کے ہیڈ محرر سمیع نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک اور متوفی کی موٹر سائیکل کو قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا، جبکہ پولیس ٹرک ڈرائیور کا سراغ لگا کر اس گرفتار کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ متوفی نوجوان کے لواحقین کا کہنا تھا کہ نجیب اللہ 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا، جو کہ برف ڈپو پر ملازمت کرتا تھا، متوفی غیر شادی شدہ اور اس کا آبائی تعلق پشین سے بتایا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
اسلام آباد میں مسلح ملزمان کی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
اسلام آباد تھانہ سبزی منڈی کے حدود میں ناکہ بندی کے دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار 5 بامسلح ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا ہے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا اور دو گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ملزم اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ زخمی ہوکر ہلاک ہونے والا ڈاکو اسلام آباد پولیس کے شہید اے ایس آئی علی اکبر پر قاتلانا حملے کا بھی مرکزی کردار تھا۔ ہلاک ہونے والے ملزم سے شہید اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری پسٹل بھی برآمد ہوا۔
پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ کے لیے ناکہ زن تھی ۔ تین موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ با مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس ٹیم حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہی۔
ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکل برآمد ہوئیں جبکہ برآمد شدہ موٹر سائیکلوں میں سے ایک موٹر سائیکل تھانہ شمس کالونی کے حدود سے چھینی گئی تھی۔
ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری۔