اسلام آباد:

قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیم کا فارمولا طے کرنے کیلیے 11ویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)کے افتتاحی اجلاس میں وفاق اور صوبوں نے دہشتگردی سے متاثرہ صوبے خیبرپختونخوا میں سابق فاٹاکی شمولیت کے بعد این ایف سی میں اس صوبے کا شیئر بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

باقی مالیاتی امور کو آگے بڑھانے کے لیے6سے7ورکنگ گروپ بنائے جائیں گے، سابق فاٹا کے معاملے پر بھی الگ ورکنگ گروپ بنایا جائے گا۔جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزرائے خزانہ شریک ہوئے جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں صوبہ سندھ نے وسائل کی تقسیم کے کسی بھی نئے فارمولے پر اتفاق رائے کو قومی مالیاتی کمیشن کے پلیٹ فارم پر ہونے والی بات چیت کے ساتھ جوڑ دیا اورمطالبہ کیا کہ وفاق کی طرف سے بعض مالیاتی ذمہ داریاں صوبوں کے سپرد کرنے کے بجائے بات چیت کو صرف ریونیوشیئرنگ تک محدود رکھا جائے۔

وفاق کی طرف سے آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کا کم ازکم شیئر57.

5 سے کم کرنے کی سندھ اور خیبرپختونخوا نے مخالفت کی اور کہا کہ یہ معاملہ صرف این ایف سی پلیٹ فارم پر ہی اٹھایا جائے۔موجودہ اجلاس کی بحث کو صرف ریونیوتک محدود رکھا جائے ۔

این ایف سی کا آئندہ اجلاس 8یا 15جنوری کو ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ چاروں صوبوں نے اپنی مالی پوزیشن کی وضاحت کی۔وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرائے خزانہ، سیکرٹریز اور دیگر ارکان کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اجلاس آئینی ذمہ داری اور باہمی تعاون کا اہم موقع ہے،وفاقی حکومت کا واضح اور پُختہ عزم تھا کہ 11ویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس کسی تاخیر کے بغیر بلایا جائے۔

وزیراعظم نے خود اس بات میں گہری دلچسپی لی کہ یہ اجلاس جلد از جلد ہو۔ صوبوں نے بھی اس آئینی ذمہ داری کو بروقت ادا کرنے کا بھرپور ارادہ ظاہر کیا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث یہ اجلاس مؤخر کرنا پڑا،این ایف سی کے حوالے سے قیاس آرائیوں، خدشات کے حل کیلئے یہ مخلصانہ اور شفاف مکالمہ ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ یہ ابتدائی اجلاس تھا اس میں صرف وے فارورڈ پر بات ہوئی ہے کہ اگلا اجلاس کب ہونا ہے۔

 خیبر پختونخواہ کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ این ایف سی کا اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا۔بڑے صوبوں نے چھوٹے صوبوں کی سپورٹ کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ فاٹا،پاٹا کو صوبے میں ضم کرنے سے اسکا حصہ این ایف سی کے ذریعے کے پی کے کیلئے شامل کرنے پر بھی سب نے حمایت کی۔

وفاق کی جانب سے این ایف سی میں صوبوں کا شیئر کم کرنے کی باتیں محض قیاس آرائیاں تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ منصوبہ بندی نے وسائل کی تقسیم کے دو نئے طریقہ ہائے کار پر تجاویز وزیراعظم کو پیش کردی ہیں، پہلی تجویز قابل تقسیم محاصل سے دہشتگردی کیخلاف جنگ، واٹرسکیورٹی، سول آرمڈ فورسز اور آزاد کشمیر وگلگت بلتستان کی گرانٹس کے لیے ڈھائی فیصد کٹوتی کی ہے جس کے بعد ساڑھے57فیصد صوبوں اور ساڑھے42 فیصد وفاق کو ملے گا۔

دوسری تجویز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اخراجات قابل تقسیم محاصل سے پہلے نکال لیے جائیں جس سے 2030ء تک وفاق کے وسائل میں 11سے12فیصد اضافہ متوقع ہے۔ صوبوں کے درمیان این ایف سی کی تقسیم میں آبادی کا وزن کم کرکے ریونیو جنریشن، زرخیزی اورفارسٹ کوورجیسے عوامل کو بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔وفاقی وزارت خزانہ نے تجویز دی کہ صوبے مالی اخراجات کی ذمہ داریاں بھی اٹھائیںاور اس کیلئے اپنی آمدنی بڑھائیں۔

اس کیلئے وفاق اورصوبوں کو مل کر اپنی ریونیوکلیکشن جی ڈی پی کے 6 فیصد تک بڑھانا چاہیے۔چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ صوبے جو اس وقت صرف0.8 ریونیواکٹھے کرتے ہیں انہیں یہ کلیکشن تین فیصد تک بڑھانی چاہیے، وفاق کو بھی 2028ء تک اپنی ٹیکس آمدن جی ڈی پی کے 3.5 فیصد سے بڑھا کر 14 فیصد تک لانی چاہیے۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ وفاق کو 7 ٹریلین روپے کی اضافی آمدن حاصل ہونے سے اس کی مالی پریشانیاں ختم ہوجائیں گی۔ان کا مزیدکہناتھا کہ بجٹ خسارہ جو 2010ء سے پہلے جی ڈی پی کا محض چار فیصد تھا 2011ء سے 2025ء کے دوران بڑھ کر 7 فیصد ہوگیا ہے۔اجلاس میں منصفانہ این ایف سی ایوارڈ تک پہنچنے کیلئے ٹیکنیکل بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے تقاضا کیا کہ گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کوساتویں این ایف سی سے شروع کیا جائے ۔اس کے تحت آبادی ،غربت اوردوسرے عوامل کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف خیبرپختونخوا کا شیئر بڑھایا جائے بلکہ2019-20 سے لے کر 2025-26ء تک کے بقایا جات بھی دیئے جائیں ۔خیبرپختونخوا حکومت نے انسداد دہشتگردی کیلئے دی جانے والی رقم میں بھی تین گنا اضافے کا مطالبہ کیا۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں میں خیبرپختونخوا کے ورکر مجموعی ترسیلات کا30 فیصد بھیجتے ہیں لیکن کے پی کی آبادی ملکی آبادی کا صرف 17 فیصد ہے۔خیبرپختونخوا میں گھریلوآمدنی کا 18.8 فیصد بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات کی صورت میں آتا ہے،اس کی اگرملکی اوسط دیکھی جائے تو یہ صرف  8.6 فیصد بنتی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ ایف سی اجلاس میں پر اتفاق کا شیئر کے بعد

پڑھیں:

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات ، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ زین بیک کلولو بائیوو نے ملاقات کی اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

PR No.3️⃣6️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣

Meeting between the Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar and Kyrgyz Minister of Foreign Affairs H.E. Zheenbek Kulubaev , 03 December 2025https://t.co/FgYii0IL8E
⬇️ pic.twitter.com/sUtrW6WHXW

— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) December 3, 2025

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کےتمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور تجارت، توانائی، علاقائی روابط، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ پر زور دیا۔

9مئی کیس میں بانی کو سزا ملے گی ، جنرل فیض کو کم از کم 14سال قید ہونی چاہیے، فیصل واوڈا

فریقین نے حالیہ علاقائی اور عالمی صورتِحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور مشترکہ ترجیحات کے تمام شعبوں کو وسعت دی جائے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور کرغزستان نے تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • عمران خان سے ملاقات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا
  • وزیر خزانہ کی سربراہی میں این ایف سی کا 11 واں اجلاس، مالی صورتحال پر بریفنگ
  • این ایف سی اجلاس: خیبر پختونخوا کے مفادات کے بھرپور اور مؤثر دفاع کا فیصلہ
  • وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کیلئے قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے کرغزستان کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات ، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • گیارہواں این ایف سی اجلاس کل طلب، وفاق اور صوبوں کی مالی پوزیشن زیرِ غور آئے گی
  • فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات‘ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق