فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات‘ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251203-08-31
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی ہے، جس میں پاکستان اور ترکیہ کا توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ اہم ملاقات میں پاک-ترک تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔ اعلامیے میں ترکیہ کی پاکستان کے لیے عالمی فورمز پر مسلسل حمایت کو قابل تحسین قرار دیا گیا ساتھ ہی پاکستان اور ترکیہ کا شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-08-27
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، دفاعی و سیکورٹی تعاون، عسکری سطح پر روابط، تربیتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر ملاقات میں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، دفاعی و سیکورٹی تعاون، عسکری سطح پر روابط، تربیتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دفاع اور وسیع تر اسٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی اور دیرینہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مصری وزیر خارجہ نے اپنی قیادت کی جانب سے گرمجوشی پر مبنی نیک خواہشات بھی پہنچائیں، انہوں نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا، بدلتی علاقائی سیکورٹی صورتحال کے پیشِ نظر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔