فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانےپرزور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سٹی42: مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی الپ ارسلان بیرکتار نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کنے بتایا کہ مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ترک وزیر توانائی ملاقات کے دوران پاک ترکی توانائی تعاون کے فروغ اور اسٹریٹجک شراکت داری پر بات چیت ہوئی اور دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ اہداف پر اتفاق کیا گیا۔
سیمنٹ کی برآمدات میں 26.
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور ترکی کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
ترکی کی جانب سے عالمی فورمز پر پاکستان کی بھرپور حمایت پر اظہارِ تشکر کیا گیا،ترک وزیر توانائی نے توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔پاکستان کی علاقائی امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے کوششوں کو سراہا گیا
Waseem Azmetذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ترک وزیر توانائی
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات؛ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
چیـف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مصر کے برادرانہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون، عسکری روابط، تربیتی اشتراک اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطوں اور مشاورتی عمل کو ناگزیر قرار دیا گیا۔وزیر خارجہ نے مصر کی قیادت کی جانب سے پاکستان کے لیے نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور ابھرتے ہوئے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا.