ریاست مخالف پروپیگنڈا،33 سوشل میڈیا اکاؤنٹس سرگرم، اہم انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اور ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا۔
پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔
اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں، شہید مدثراور پتراز ستریورکہ ناموں کے اکاؤنٹس بھی افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وائس آف ہندوکش، مثنی ابن حارثہ، حسان بدر، جاہد مبارز اور خراسان ابن العربی کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں۔ صدائی ہندوکش افغانستان، نقطہ، سنٹرل ایشیا، رحمت اللہ کا تاوازئی، الشریعہ انصار پاکستان، سربکف مہمند، خراسان بلیٹن نامی اکاؤنٹس وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میر یار بلوچ اور نگہت عباس کے ناموں سے پاکستان مخالف اکاؤنٹ انڈیا سے بیٹھ کرچلائے جارہے ہیں، کا نفلیکٹ مانیٹر،پاکستان ان ٹولڈ، رایان، وار ہاریزن، دی ڈیلی ملاپ، فردوس خان، ورلڈ اپ ڈیٹ، امیزنگ وول بھارت میں بیٹھ کرچلائے جارہے ہیں جبکہ براک لینسر کے نام سے سوشل میڈیا پر موجود اکاؤنٹ کو وسطی ایشیا سے چلایا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ناموں سے اکاو نٹ سے چلائے جارہے ہیں فتنہ الخوارج کے ذرائع کے مطابق چلارہے ہیں سوشل میڈیا وسطی ایشیا اکاو نٹس
پڑھیں:
ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی خوبصورت تصاویر وائرل
کراچی:پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
انسٹاگرام پر 6.3 ملین اور یوٹیوب پر 3 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی ربیکا خان اور حسین ترین کا نکاح جون میں ہوا تھا جس کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی ٹرینڈ ہوئی تھیں۔
اُس وقت لوگوں نے سمجھا کہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا ہے تاہم اصل رخصتی اب دسمبر میں رکھی گئی تھی جو گزشتہ روز کراچی میں انجام پائی۔
شادی میں ربیکا خان نے روایتی گہرے سرخ رنگ کا خوبصورت اور بھاری کام والا لہنگا اور انارکلی اسٹائل شرٹ زیب تن کی۔
نفیس زیورات، ہلکا میک اپ اور سادہ جُڑا ان کے عروسی لک کو مزید دلکش بنا رہا تھا۔
دولہا حسین ترین نے آف وائٹ ایمبیلشڈ شیروانی اور قُلّہ پہن رکھا تھا جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئے۔
جوڑے کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔