سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سعودی عرب میں وزارت میڈیا اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ریاض سیزن میں پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار آغاز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: باہمی روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی عرب میں پاکستانی ثقافت کے 3 روزہ پروگرام کا آغاز
پاکستانی ثقافت پر مبنی پریڈ میں چاروں صوبوں کی رنگوں کی بہار جبکہ نامور گلوکار ابرارالحق نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ہزاروں شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا ۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں وزارت میڈیا اور جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پاکستانی کلچرل ویک کے پہلے روز ہزاروں پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں نے شرکت کی۔
پاکستان کے چاروں صوبوں پر مبنی ثقافتی پریڈ میں ثقافتی رنگ نمایاں رہے جبکہ نامور گلوکار ابرارالحق نے اپنی آواز کا بھرپور جادو جگایا اور اپنے مشہور گیت گا کر ہزاروں افراد کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
مزید پڑھیے: سعودی عرب میں عالمی یگانگت 2 کے تحت یمن کے ثقافتی دن کامیابی سے مکمل
پاکستانی کلچرل ویک کے لیے پاکستان سے معروف سوشل میڈیا انفلونسرز سمیت میڈیا ہاوسز کے نمائندوں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے افسران بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
اس موقعے پر سفارت خانہ پاکستان کی پولیٹیکل سیکریٹری اقرا کا کہنا تھا کہ ریاض سیزن میں پاکستانی ثقافت کو نمایاں مقام حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سعودی عرب دنیا بھر کی ثقافتوں کو اہمیت دے رہا ہے اس سے مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے درمیان روابط کو فروغ مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ریلی ڈاکار 2026 کی تفصیلات جاری، 69 ممالک کے 812 ڈرائیور شریک ہوں گے
ابرارالحق کا کہنا تھا کہ وہ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور وزارت میڈیا کے شکر گزار ہیں اور ان کی کاوش کو سراہتے ہیں جو پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ثقافت کو اجاگر کرکے بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی کلچرل ویک ریاض سعودی عرب گلوکار ابرارالحق.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ریاض گلوکار ابرارالحق
پڑھیں:
حج کے دوران پاکستانی میڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب
حج کے دوران پاکستانی میڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ مذہبی امور نے حج 2025 کے دوران عازمینِ حج کے لیے پاکستانی میڈیکل اسٹاف بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت کے مطابق بھرتی کا عمل این ٹی ایس کے ذریعے مکمل کیا جائے گا اور امیدوار اپنی درخواستیں کل تک جمع کروا سکتے ہیں۔
وزارتِ مذہبی امور نے حج مشن کے لیے میڈیکل اسٹاف کی بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ حج کے دوران عازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزارت 98 ڈاکٹرز، فارماسسٹس اور 196 پیرامیڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجے گی۔وزارت کے اعلامیے کے مطابق امیدوار کی عمر 25 سے 55 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی کم از کم تین سال کا سرکاری سروس تجربہ اور سروس میں حاضر ہونا لازمی ہے۔
بھرتی کے لیے امیدوار کو اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔ وزارت نے کہا ہے کہ دل، شوگر یا ہائی بلڈ پریشر کے حامل افراد اہل نہیں ہوں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ 30 فیصد کوٹہ خواتین میڈیکل اسٹاف کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔ منتخب افراد حج کے دوران سعودی عرب میں ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔وزارتِ مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ سعودی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو فوری وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔ میڈیکل مشن کی تعیناتی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کرینگے، بیرسٹر گوہر کا اعلان عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کرینگے، بیرسٹر گوہر کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے سے اے ڈی بی کے وفد کی ملاقات، سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے... بدمعاشی کرینگے تو گورنر راج لگ سکتا ہے،ہماری خواہش ہے فیصل کریم کنڈی ہی گورنر رہیں، فیصل واوڈا گرفتار، نظربند اور زیرحراست افراد سے تفتیش بارے بل سینیٹ سے منظور کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، سندھ کابینہ نے منظوری دیدی مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے، ترک رکن پارلیمنٹ برہان کایاترک کی ملاقات میں گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم