اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاؤنٹس بھارت، وسطی ایشیا اور بھارت سے چلائے جارہے ہیں ان میں سے 33 سرگرم ہیں۔

 ایکسپریس نیوز کے مطابق تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے 22 سوشل میڈیا اکاؤنٹس فتنہ الخوارج کی جانب سے چلائے جارہے ہیں جبکہ 11 سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان مخالف عناصر چلارہے ہیں۔ مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاؤنٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔اسی طرح الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں، شہید مدثراور پتراز ستریورکہ ناموں کے اکاؤنٹس بھی افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں۔

نہتی بہنوں سے خوفزدہ نظام! آج ایک ماہ بعد عظمیٰ آپا کی بھائی سے ملاقات ہوئی،سلمان اکرم راجا

ذرائع کے مطابق وائس آف ہندوکش، مثنی ابن حارثہ، حسان بدر، جاہد مبارز اور خراسان ابن العربی کے ناموں سے اکاؤنٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں۔ صدائی ہندوکش افغانستان، نقطہ، سنٹرل ایشیا، رحمت اللہ کا تاوازئی، الشریعہ انصار پاکستان، سربکف مہمند، خراسان بلیٹن نامی اکاؤنٹس وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں۔ میر یار بلوچ اور نگہت عباس کے ناموں سے پاکستان مخالف اکاؤنٹ انڈیا سے بیٹھ کرچلائے جارہے ہیں، کا نفلیکٹ مانیٹر،پاکستان ان ٹولڈ، رایان، وار ہاریزن، دی ڈیلی ملاپ، فردوس خان، ورلڈ اپ ڈیٹ، امیزنگ وول بھارت میں بیٹھ کرچلائے جارہے ہیں جبکہ براک لینسر کے نام سے سوشل میڈیا پر موجود اکاؤنٹ کو وسطی ایشیا سے چلایا جارہا ہے۔ 

اداکارہ بشریٰ انصاری کراچی کی ابتر حالت پر غمزدہ، شہریوں سے پیٹیشن دائر کرنے کی اپیل

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے ناموں سے اکاؤنٹ سے چلائے جارہے ہیں فتنہ الخوارج کے وسطی ایشیا چلارہے ہیں سوشل میڈیا

پڑھیں:

کراچی، سوشل میڈیا پر کامنٹس پر چھریاں چل گئیں، باپ بیٹا زخمی

 

 

کراچی:(نیوزڈیسک) کیماڑی میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں سوشل میڈیا ایپ پر کامنٹس کرنے پر دو پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

جیکسن کے علاقے کیماڑی سکندر آباد میں پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے میں امین اللہ اور ان کے والد سعید شریف چھریوں کے وار سے زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران چھری کے وار کرکے باپ اور بیٹے کو زخمی کرنے والے تین ملزمان جنید، امجد باسط اور عبید کو گرفتار کرکے خون آلود چھری برآمد کرلی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ پڑوسیوں کے درمیان جھگڑا سوشل میڈیا ایپلیکیشن کی پوسٹ پر کامنٹس کرنے کی وجہ سے پیش آیا تھا تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریاست مخالف پروپیگنڈا،33 سوشل میڈیا اکاؤنٹس سرگرم، اہم انکشافات
  • پاکستان اور ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا سراغ مل گیا، اہم انکشافات
  • باہر بیٹھ کر فیک نیوز پھیلانے والے سمجھ رہے ہیں کہ انہیں تحفظ ملے تو یہ ممکن نہیں: وزیر داخلہ
  • انسداد دہشتگردی عدالت کا شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا حکم
  • عدالت کا شوکت خانم اسپتال اور نمل یونیورسٹی کے اکاؤنٹس ڈی سیز کرنے کا حکم
  • کرم  : پولیس  چوکی پر حملہ  ناکام  ‘ 2اہلکار  شہید  4، خوارج  ہلاک 
  • کراچی، سوشل میڈیا پر کامنٹس کرنے پر پڑوسیوں میں جھگڑا، چھریوں کے وار سے باپ، بیٹا زخمی
  • کراچی، سوشل میڈیا پر کامنٹس پر چھریاں چل گئیں، باپ بیٹا زخمی
  • پولیس اہلکاروں کی بہادری پر فخر ہے؛ محسن نقوی