عالمی تنازعات برطانوی شہریوں کو اسلام قبول کرنے کی طرف مائل کر رہے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق عالمی تنازعات اور بین الاقوامی جنگیں برطانوی شہریوں میں اسلام قبول کرنے کے رجحان کو بڑھا رہی ہیں، برطانیہ میں حالیہ برسوں میں بڑی تعداد میں افراد نے مذہب تبدیل کیا اور ان میں سب سے عام وجہ عالمی تنازعات رہی۔
تحقیق کے مطابق اسرائیل غزہ تنازع کے بعد برطانیہ میں اسلام اختیار کرنے والے افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، اسلام قبول کرنے والے افراد عموماً زندگی میں مقصد اور روحانی سکون کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
رپورٹ میں مذہب تبدیل کرنے والے افراد کے محرکات کا سروے بھی شامل تھا۔ اس کے نتائج کے مطابق اسلام قبول کرنے والوں میں 20 فیصد افراد نے عالمی تنازعات کو وجہ قرار دیا جبکہ 18 فیصد افراد ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھے۔ عیسائیت اختیار کرنے والوں میں 31 فیصد افراد نے کسی عزیز کی وفات یا صدمے کو وجہ قرار دیا اور 23 فیصد افراد ذہنی دباؤ کے تحت مذہب تبدیل کر رہے تھے، دیگر مذاہب جیسے ہندو، بدھ مت اور سکھ میں 35 فیصد افراد ذہنی صحت کے مسائل اور 16 فیصد عالمی تنازعات کی وجہ سے مذہب بدلنے پر مجبور ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں مذہب تبدیل کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، انگلینڈ اور ویلز میں عیسائی آبادی کا حصہ 50 فیصد سے بھی کم ہو گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ سب سے زیادہ ترک کیا جانے والا مذہب عیسائیت ہے، مزید برآں 44 فیصد افراد نے عیسائیت چھوڑ کر کسی دوسرے مذہب کی بجائے بے دینی اختیار کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام قبول کرنے عالمی تنازعات مذہب تبدیل فیصد افراد افراد نے
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ