سٹی 42: وفاقی حکومت نے حج آپریشن کے دوران سعودی ویزاکے عمل کا آغاز کردیا ۔ سعودی حکومت کی ہدایات کے برعکس دستاویزات پر عازمین حج سے رابطہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ۔
متعلقہ بینک کی جانب سے عازمین حج سے رابطہ کر کے دستاویزات دوبارہ لی جائیں گی۔عازمین حج سے تصاویر،پاسپورٹ کے پہلے صفحے کی تصویر مانگی جائے گی۔سعودی ویزاپالیسی کے مطابق میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی مانگا جائےگا۔
سفید بیک گراؤنڈ کی تصاویر،پاسپورٹ پر تصویر والے صفحے کی کاپی دینا ہو گی۔عازمین حج کو 12دسمبر تک متعلقہ بینک میں دستاویزات جمع کروانے کی ہدایت کردی گئی
 

سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پنجاب: غیر قانونی مائننگ روکنے کیلئے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کا فیصلہ

—فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے غیر قانونی مائننگ روکنے کے لیے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کے قانون کا بل تیار کر لیا گیا، پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025ء کی منظوری دے دی۔

فورس کے قیام کا مقصد مائنز اینڈ منرلز سیکٹر میں شفاف اور جدید نظام کا قیام ہے، نئے قانون میں لائسنسنگ، نگرانی اور مائننگ آپریشنز کے سخت قواعد شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا؛ دریائے سندھ اور کابل کے کناروں پر سونے کی تلاش پر پابندی خیبر پختونخوا حکومت کی غیر قانونی کان کنی پر پابندی عائد

بل کے متن کے مطابق ایکسپلوریشن، پروسپیکٹنگ اور مائننگ ٹائٹلز کے لیے نیا سسٹم متعارف کرایا جائے گا، غیر فعال مائننگ ٹائٹلز فوری طور پر منسوخ کرنے کا اختیار شامل کیا گیا ہے۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ٹائٹل ہولڈرز کے لیے سوشل امپیکٹ اور انوائرمنٹل مینجمنٹ پلان لازمی قرار ہو گا، مائننگ لائسنس ہولڈرز کے لیے سماجی اور ماحولیاتی اثرات کی رپورٹ لازمی شرط قرار دی گئی ہے۔

بل میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر جرمانے، لائسنس کی معطلی اور منسوخی کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے، محکمۂ مائنز اینڈ منرلز میں ڈائریکٹوریٹس کا نیا اسٹرکچر قائم کیا جائے گا۔

بل کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کو لائسنسنگ، مانیٹرنگ اور ریکوری کے وسیع اختیارات حاصل ہوں گے، مائننگ رائلٹی کی ادائیگی کے لیے نیا منرل ڈسپیچ انوائس سسٹم نافذ ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی
  • وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ قومی ٹیرف پالیسی سے صنعتی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کا فیصلہ
  • وزیراعظم کی زیرصدارت  اجلاس؛ قومی ٹیرف پالیسی سے  صنعتی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کا فیصلہ
  • حکومت نے تمام برآمدی اشیاء پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کردیا
  • پنجاب: غیر قانونی مائننگ روکنے کیلئے مائنز اینڈ منرلز فورس قائم کرنے کا فیصلہ
  • حکومت کا زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
  • عازمین حج کیلیے طبی ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، طارق فضل چوہدری
  • حج کے دوران پاکستانی میڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب