2025-12-04@10:13:32 GMT
تلاش کی گنتی: 1900

«لیے سنگین خطرہ»:

    ذرائع کے مطابق مقررین نے ان خیالات کا اظہار "کشمیر میڈیا سروس اور یونائیٹڈ کشمیر جرنلسٹس ایسوسی ایشن" کے زیراہتمام ”کشمیر میں بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا: جنوبی ایشیائی امن کے لیے سنگین خطرہ“ کے عنوان سے منعقدہ ایک ویبینار کے دوران کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیاسی رہنماﺅں، ماہرین تعلیم اور حقوق کے علمبرداروں نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کی طرف سے جاری ہندوتوا ایجنڈے کو جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے پاکستان، کشمیری قیادت اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس کے خلاف ایک مربوط اور جامع حکمت عملی ترتیب دیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا...
    معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے ذمہ داران سے سوال کیا ہے کہ اگر وہ خود کراچی کے باسی ہیں تو کیا انہیں اپنے شہر سے محبت نہیں؟ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ کراچی میں گندگی، ٹوٹی ہوئی سڑکیں، ناقص انفراسٹرکچر اور ناکارہ صفائی کا نظام انتہائی تشویشناک حد تک بگڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پورے ملک کو روزگار دیتا ہے، لیکن دہائیوں سے اس کی بہتری کے لیے کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایک سیاسی جماعت کو نشانہ نہیں بنا رہیں، تاہم ذمہ داران کی خاموشی...
    پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد کو عام تجارت یا ہجرت کے لیے نہیں کھولا اور نہ ہی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو بحال کیا ہے۔ تاہم، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں (WFP،UNICEF، UNFPA) کی رسمی درخواستوں کے جواب میں حکومتِ پاکستان نے محدود اور مخصوص انسانی ہمدردی کا استثنا منظور کیا ہے تاکہ کنٹینرز کی افغانستان تک نقل و حمل ممکن ہو سکے۔ مزید پڑھیں: پاک افغان سرحد کی بندش سے افغانستان کو کتنا تجارتی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے؟ اس اجازت کو 3 مراحل میں نافذ کیا جائے گا۔ پہلے اشیائے خور و نوش، پھر ادویات اور طبی سامان، اور آخر میں صحت و تعلیم سے متعلق دیگر ضروری اشیا بھجوائی جائیں گی۔ یہ سہولت صرف اقوام متحدہ کے انسانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :سبزیوں میں پائی جانے والی پھلیاں  نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہوتی ہیں بلکہ صحت کے لیے بے شمار فوائد بھی رکھتی ہیں، پھلیاں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور منرلز کا بہترین ذریعہ ہیں، جو روزانہ کی خوراک میں شامل کرنے سے متعدد بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ پھلیوں میں موجود فائبر نظام ہضم کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے اور قبض کے مسائل کو کم کرتا ہے،  یہ خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں بھی مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔ پروٹین کی وافر مقدار کی وجہ سے یہ پٹھوں کی مضبوطی اور جسمانی توانائی کے لیے انتہائی مفید ہیں۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) پی سی بی کے مطالبق سری لنکا اور آسٹریلیا کے ساتھ ٹی20 سیریز شیڈول ہونے کے باعث قومی کرکٹرز کو بگ بیش اور دیگر لیگ چھوڑ کر نیشنل ڈیوٹی پر آنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جن کھلاڑیوں کو این او سی دیا ہے ان کو نیشنل ڈیوٹی سے متعلق تیار رہنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے لیے قومی کرکٹرز کو 14 دسمبر سے 28 جنوری تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی ، حارث روف شاداب خان اور حسن علی کو این او...
    ناسا نے خلا میں ایک منی ٹیلی اسکوپ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو زمین سے دور 20 سیاروں پر زندگی کے آثار تلاش کرے گی۔ یہ ٹیلی اسکوپ وزن میں 716 پاؤنڈ اور چوڑائی میں 17 انچ کی ہوگی اور عام خلائی دوربینوں کے مقابلے میں کہیں چھوٹی ہے۔ ناسا آئندہ سال اس ٹیلی اسکوپ کو لانچ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ناسا روور کی اہم کامیابی، مریخ پر ’منی لائٹننگ‘ کی موجودگی ثابت اس نئی ٹیلی اسکوپ کو پانڈورا کا نام دیا گیا ہے جو منتخب 20 ایکسوپلینٹس کا مشاہدہ کرے گی۔ ہر سیارے کو 24 گھنٹے تک مسلسل اسٹڈی کیا جائے گا اور یہی عمل 10 بار دہرایا جائے گا۔ مشن کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ...
    پاکستان میں اس ماہ 2 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جو دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں مسلسل 2 دن منائی جائیں گی۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ دونوں تعطیلات ایک قومی موقع اور ایک مذہبی تہوار کے سلسلے میں دی جا رہی ہیں۔ وفاقی حکومت کے سالانہ تعطیلاتی شیڈول میں یہ تاریخیں پہلے سے مقرر تھیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 دسمبر کو ملک بھر میں یومِ قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ جبکہ 26 دسمبر کو ملک بھر کے مسیحی برادری کے لیے ایک اضافی تعطیل دی جائے گی، جو خصوصی طور پر اسی کمیونٹی کے لیے مختص ہے۔ یہ دونوں تعطیلات کابینہ ڈویژن کے سال 2025 کے سالانہ کیلنڈر کا حصہ ہیں، جس میں...
    پاکستان اور ترکیہ نے منگل کو تیل و گیس کی تلاش کے لیے 5 مفاہمتی یادداشتیں اور تفویضِ حقوق کی دستاویزات پر دستخط کیے اور معدنیات اور توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ان دستاویزات پر ترک وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائرقدار کی سربراہی میں آنے والے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے گئے، جن کی وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیرِ توانائی اویس لغاری سے ملاقاتیں ہوئیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان پیٹرولیم کی تلاش کے شعبے میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی. ان معاہدوں میں ایسٹرن آف...
    ہر سال 3 دسمبر کو دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ معاشرے میں وہ تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں جو جسمانی کمزوری کے باعث کسی بھی شہری کو مکمل زندگی گزارنے سے روکتی ہیں۔ لیکن آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں یہ دن محض ایک رسمی کارروائی محسوس ہوتا ہے کیونکہ شہر میں سہولیات کی وہ بنیادی شکل بھی میسر نہیں جو ایک معذور شہری کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے ضروری ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد کی گلیاں، بازار، عوامی دفاتر اور پبلک پوائنٹس وہ تمام بنیادی تقاضے پورے نہیں کرتے جو کسی بھی بیسٹ پریکٹس شہر میں معذور افراد کے لیے لازمی سمجھے جاتے...
    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں لیمپس، چٹائیاں، مچھر دانیاں، خشک دودھ، تیار کھانا اور ادویات شامل ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر پہلے ہی سری لنکا میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، سری لنکن صدر کی درخواست پر پاک آرمی کے عارضی پل روانہ کر رہے ہیں۔ ہائی کمشنر سری لنکا فریڈ سینویراتھنے نے کہا کہ فوری امداد کی فراہمی پر پاکستانی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں، پاکستان...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کے استعمال کو قومی سلامتی کے لیے ایک بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اس کے بے لگام استعمال سے سیکیورٹی اداروں کی تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این نہ صرف دہشت گردوں، جرائم پیشہ گروہوں اور شدت پسند عناصر کے لیے ڈھال بن چکا ہے بلکہ یہ حملوں کی منصوبہ بندی، غیر قانونی سرگرمیوں، مالی جرائم اور گمراہ کن مواد کے پھیلاؤ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عالمی سطح پر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے وی پی این کے ذریعے صارف اپنی شناخت مکمل طور پر چھپا لیتا...
    اسلام آباد: صدر  مملکت آصف علی زرداری نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت نے خصوصی افراد کے حقوق اور وقار کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی زندگی میں خصوصی افراد کی مکمل شمولیت حکومت کی ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں اقدامات جاری ہیں۔ صدر زرداری کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر خصوصی لوگو، سرٹیفیکیشن اور سماجی تحفظ سے متعلق سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے جب کہ خصوصی افراد کے لیے بہتر روزگار اور نقل و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(صباح نیوز)سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کے لیے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر 2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی، کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے، امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایچ نائن میں قائم نمل یونیورسٹی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے باعث طلبہ اور اسٹاف میں شدید خوف کی فضا پیدا ہوگئی۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی عمارت میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ ریسکیو 1122 کی متعدد ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گیس کے اخراج کے بعد اچانک آگ لگی جو چند ہی لمحوں میں قریبی حصوں تک پھیل گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ بجھا دی اور مزید نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔ رپورٹ کے مطابق کسی کلاس روم میں گیس کا پائپ لیک تھا، اور کلاس روم بند تھا،...
    جسمانی وزن بڑھ جائے، خاص طور پر پیٹ آگے نکل آئے تو اکثر لوگ ڈائٹنگ، سخت ورزش یا مہنگے فٹنس پلانز کی طرف دوڑ پڑتے ہیں۔ مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وزن میں کمی کا ایک ایسا طریقہ بھی موجود ہے جس کے لیے نہ جم جانا پڑتا ہے، نہ کیلوریز گننے کی ضرورت ہوتی ہے، بس موسم کی سردی برداشت کرنا کافی ہے۔ ماہرین کے مطابق سرد موسم میں جسم اپنے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے زیادہ محنت کرتا ہے، جس سے کیلوریز تیزی سے جلتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کپکپی کے دوران جسمانی وزن گھٹنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ انسانی جسم میں چربی کی دو اقسام ہوتی ہیں: سفید اور بھوری۔ سفید...
    ’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بڑھتی آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے آگاہی پھیلانا ضروری ہے، آگاہی کے فقدان سے آبادی کا چیلنج مزید سنگین ہوتا جارہا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان پاپولیشن سمٹ 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی کی وجہ سے صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں چیلنجز سامنے آرہے ہیں۔عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آبادی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ پاکستان میں بڑھتی آبادی بچوں میں غذائی قلت کو بڑھا رہی ہے: احسن اقبالوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی بڑا چیلنج...
    نیپا چورنگی کے قریب مین ہول میں گر کر تین سالہ ابراہیم کی المناک موت نے پورے شوبز حلقے کو بھی غمزدہ کر دیا ہے۔معصوم ابراہیم والدین کے ساتھ شاپنگ کے لیے نکلا تھا لیکن کھلے گٹر میں گرنے کے باعث جان کی بازی ہار گیا، پندرہ گھنٹے کی تلاش کے بعد اس کی لاش ملی جس کے بعد نمازِ جنازہ ادا کرکے تدفین کر دی گئی،تاہم شوبز شخصیات بھی ننھے ابراہیم کی موت پر انتہائی افسردہ ہیں اور انتظامیہ و حکمرانوں کی ناہلی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔اداکار احسن خان نے ابراہیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اسے وہ بنیادی تحفظ نہ دے سکے جس کا ہر بچہ حق دار ہے، اس کی معصومیت اور بے...
      اسلام آباد:(نیوزڈیسک) سرکاری حکام نے غیر رجسٹرڈ وی پی این کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا اور عوام سے کہا ہے کہ وہ ہرگز غیر رجسٹرڈ وی پی این استعمال نہ کریں۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، دہشت گرد، غیر ملکی ایجنٹ، جرائم پیشہ افراد اور شدت پسند اپنے وجود کو چھپانے کے لیے غیر قانونی وی پی این استعمال کر رہے ہیں، ان غیر رجسٹرڈ وی پی این کے ذریعے حملوں کی منصوبہ بندی، افواہیں، پروپیگنڈا اور غیر قانونی سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق ایسی سرگرمیوں سے پاکستان کا ہر شہری غیر محفوظ ہو...
    ایئر سیال نے ابو ظہبی کے لیے لاہور سے اپنی پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ترجمان ایئر سیال نے بتایا کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چار پروازیں ہفتے میں روانہ ہونگی۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابو ظہبی کی پرواز کی روانگی سے قبل کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ایئر سیال کے وائس چیئرمین قیصر بلال نے کیک کاٹا جبکہ مسافروں کو روانگی سے قبل پھول بھی پیش کیے گئے۔
    سانائے تاکائیچی کا غلط بیانیہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کے عالمی نظم و نسق کے خلاف صریح اشتعال انگیزی ہے، ماہرین WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز ٹو کیو:جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کے حالیہ غلط ریمارکس کے جواب میں سلواکیہ کی فلسفی محترمہ مارینا کارنو گرسکا نے کہا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے ہے، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت واحد قانونی حکومت ہے جو پورے چین کی نمائندگی کرتی ہے، اور تائیوان چین کا ایک حصہ ہے۔ جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی کا یہ غلط بیانیہ ، عسکریت پسندی اور فاشسٹ نظریے کی بحالی اور دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کے خلاف صریح اشتعال...
    رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات 6.4 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ مذکورہ مدت میں یہ سب سے بڑا تجارتی حجم ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ویلیو ایڈڈ شعبوں نے اس کارکردگی میں نمایاں حصہ ڈالا ہے۔ جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں نِٹ ویئر کی برآمدات 1.9 ارب ڈالر جب کہ ریڈی میڈ گارمنٹس 1.4 ارب ڈالر تک پہنچیں جو دونوں شعبوں کے لیے بھی پہلے چار ماہ کی ریکارڈ سطح ہے۔ ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ عالمی مانگ میں بہتری، ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی مضبوط کارکردگی اور روپے کی قدر...
    جاپان کی ٹیک کمپنی سائنس نے ایک مستقبل نما ’انسانی واشنگ مشین‘ متعارف کرائی ہے جو جسم کو سپا جیسی نرمی سے صاف کرتی ہے۔ یہ کیپسول نما مشین ورلڈ ایکسپو اوساکا میں پیش کی گئی تھی اور 6 مہینے میں لاکھوں صارفین نے اسے دیکھا۔ اب یہ مشین جاپان میں فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ صارف مشین میں لیٹ کر ڈھکن بند کرتا ہے اور مشین نہ صرف جسم کو صاف کرتی ہے بلکہ دل و دماغ کو بھی آرام پہنچاتی ہے، کیونکہ مشین میں سینسر نصب ہیں جو دل کی دھڑکن اور دیگر حیاتیاتی علامات کا تجزیہ کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت کا ایک اور کمال، تصاویر اور مناظر کو شاعری میں بدلنے والا ’شاعر کیمرہ ‘ایجاد یہ...
    پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن چھوٹی چھوٹی لڑائیاں اور احتجاج سر عام ہوتا نظر آتا ہے لیکن مجال ہے سرکار کے سر پر جوں رینگتی ہو، اب بات یہ ہے کہ جوں ہے ہی نہیں، رینگے گی کہاں سے؟ اسی لیے گزشتہ دنوں پانی کے ستائے ہوئے لوگوں نے پمپنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا، وہ تو بھلا ہو سنتری بھائیوں کا کہ انھوں نے حالات کو کنٹرول کر لیا ورنہ تو وہ پانی کا چھڑکاؤ بھی کر سکتے تھے، بے چاری پریشان حال خواتین کو یہ ظلم بھی برداشت کرنا پڑتا، چونکہ احتجاج میں خواتین کی تعداد دو تین گنا زیادہ تھی۔ہمیں اس موقع پر علامہ اقبال کا یہ شعر یاد آگیا ہے: پانی پانی...
    بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک ایسا سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے جو کسی فلمی اسکرپٹ سے کم نہیں۔ 36 سال قبل اپنے ہی بھائی کا قتل کرنے والا پردیپ سکسینہ پولیس کی نظروں سے اس طرح اوجھل ہوا کہ تین دہائیاں گزر گئیں، مگر انصاف کا شکنجہ آخرکار اس تک پہنچ ہی گیا۔ یہ کہانی 1987 میں شروع ہوتی ہے جب پردیپ سکسینہ اپنے بھائی کو قتل کرتا ہے۔ پولیس اسے گرفتار کرتی ہے اور 1989 میں اسے عمر قید کی سزا سنا دی جاتی ہے۔ پردیپ سزا بھگتنے جیل پہنچتا ہے، مگر پیرول پر رہائی ملتے ہی اچانک وہ غائب ہوجاتا ہے۔ پولیس اسے ڈھونڈتی رہتی ہے اور وہ ہر بار ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔...
    پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں سفارت کاری کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے اور اگر ممالک کے درمیان سفارتی روابط کم ہو جائیں تو اس کا نتیجہ لازماً کشیدگی اور غلط فہمیوں کی صورت میں نکلتا ہے۔ ان کے مطابق بین الاقوامی تعلقات میں رابطے جتنے مضبوط ہوں گے، تنازعات کے امکانات اتنے ہی کم ہوں گے۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے گھبرانے کے بجائے اسے مثبت اور تعمیری مقاصد کے لیے استعمال کرنا ضروری ہے، خصوصاً موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں اے آئی مؤثر کردار ادا کر سکتی...
    ناسا کے پریزروینس روور نے مریخ پر پہلی بار برقی سرگرمی (mini lightning) کا براہِ راست ثبوت ریکارڈ کر لیا ہے، جسے ماہرین نے سرخ سیارے کے ماحول سے متعلق ایک بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔ یہ انکشاف جریدہ نیچر میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ناسا کی بڑی کامیابی: دمدار ستارے میں پانی کے اجزا کی دریافت سائنس دانوں نے روور کے 28 گھنٹوں پر مشتمل آڈیو اور ویڈیو ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جس سے معلوم ہوا کہ مریخ پر ہونے والی برقی چمک روایتی آسمانی بجلی نہیں بلکہ زمین کے ریگستانی علاقوں میں پائی جانے والی ساکن بجلی جیسی ہے، جو عموماً گرد آلود بگولوں اور طوفانوں کے دوران پیدا ہوتی ہے۔...
    ٹی وی میزبان اقرار الحسن کی اہلیہ اور سابق نیوز اینکر فرح اقرار نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں ان کے شوہر وزیر اعظم بنیں تو وہ خاتون اول نہیں بلکہ دوئم بنیں گی۔ فرح اقرار نے حال ہی میں ’نیو ٹی وی‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے شوہر کی سیاسی تحریک بنیادی طور پر نوجوانوں کو متحرک کرنے کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقرار الحسن نوجوانوں کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اگر پرانی سیاست کے لوگ وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو عام نوجوان بھی کیوں نہیں بن سکتے۔ فرح اقرار نے وضاحت کی کہ ان کے شوہر خود کو وزیر اعظم بنانے کے بارے میں نہیں سوچتے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس کے شہر اورینبرگ کا 30 سالہ فٹنس انفلوئنسر دمرتی نویانزن اپنی زندگی کے تجربے میں ایک مہلک غلطی کر بیٹھا، وزن بڑھانے کے لیے یومیہ 10 ہزار کیلوریز پر مشتمل انتہائی خطرناک ڈائٹ پلان اپنانے لگا، جس کے نتیجے میں چند ہفتوں کے اندر اس کا جسمانی وزن 105 کلوگرام تک پہنچ گیا اور وہ موت کے منہ میں جا پہنچا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس انفلوئنسر دمرتی نویانزن نے ابتدائی طور پر وزن میں کمی کا پروگرام شروع کرنے سے پہلے جسمانی حجم بڑھانے کا منصوبہ بنایا۔ اس نے روزانہ کی بنیاد پر جنک فوڈ پر بھاری مقدار میں کیلوریز استعمال کیں، جس میں ناشتے میں پیسٹری اور کیک، دوپہر کے کھانے میں مایونیز میں...
     ویب ڈیسک :دنیا بھر کی ایئر لائنز نے ہفتے کے اختتام سے قبل بڑے پیمانے پر اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ گزشتہ ماہ 30 اکتوبر کو امریکی طیارے جیٹ بلیو کی دورانِ پرواز رفتار میں کمی واقع ہوگئی تھی جس کے باعث وہ نیچے کی جانب آتا چلا گیا۔ اس کے علاوہ ایک وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے مسافر طیارے کے سافٹ ویئر کا کردار بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اقرار الحسن وزیرِ اعظم بننا چاہتے ہیں؟ شاید میں سیکنڈ لیڈی بن جاؤں: فراح اقرار اس حوالے سے یورپ کی ایوی ایشن کمپنی ایئربس نے جمعے کو بتایا کہ جیٹ بلیو کے اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا حالیہ بیان جس میں انہوں نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے بارے میں غیر سنجیدہ، غیر حقیقت پسندانہ اور اشتعال انگیز دعویٰ کیا، خطرناک رویے کی تازہ مثال ہے۔ انڈین وزیر ِ دفاع راج ناتھ سنگھ کا صوبہ سندھ سے متعلق دیا گیا بیان خطرناک حد تک تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔ انڈین وزیر دفاع کا یہ بیان اْس ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتا ہے جو بین الاقوامی قوانین، تسلیم شدہ سرحدوں کی حرمت اور ریاستی خودمختاری کی کْھلی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان مئی میں ہونے والی فضائی جھڑپوں کے مہینوں بعد بھی سیاسی و عسکری رہنماؤں کی جانب سے سخت بیانات دینے کا سلسلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( رپورٹ : مقصود احمد خان ) وزیر اعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد اعلیٰ سطح اجلاس میں 35ویں نیشنل گیمز کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ یہ میگا اسپورٹس ایونٹ 6 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگا، جس کا افتتاح صدرِ پاکستان آصف علی زرداری انجام دیں گے۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام نے بھرپور شرکت کی جن میں وزیر داخلہ ضیاءاللہ حسن لنجار، وزیر زراعت محمد بخش مہر، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری کھیل خیر محمد کلوڑ سمیت متعدد اعلیٰ افسران شامل تھے،  اجلاس...
    پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے لاس اینجلس 2028 اولمپک گیمز کے لیے اولمپک سولیڈیریٹی اسکالرشپ ہولڈرز کا اعلان کردیا۔ اگلے اولمپک گیمز کی تیاری میں مدد کے لیے منتخب 8 کھلاڑیوں کو رواں سال ستمبر سے اگست 2028 تک آئی او سی اولمپک یکجہتی پروگرام کے ذریعے ہر سال ساڑھے 13 ہزار ڈالرز سالانہ فی کھلاڑی اسکالرشپ سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ The Pakistan Olympic Association proudly announces the Olympic Solidarity Scholarship holders for the Los Angeles 2028 Olympic Games. Scholarship support of USD 13,500 per anum /per Athlete has been provided through the IOC Olympic Solidarity Programme, pic.twitter.com/jCHaFztz3w — Pakistan Olympic Association (@NOCPakistan) November 28, 2025 اسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں 4 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔...
    وادیٔ تیراہ میں خوارج کی دوبارہ سرگرمیوں نے پشاور کے سیکیورٹی ماحول کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر تیراہ کے نیٹ ورکس کو استعمال کرتے ہوئے پشاور میں دہشت گردانہ کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ تیراہ سے پشاور کا فاصلہ محض 70 کلومیٹر اور دو گھنٹے کی مسافت ہونے کے باعث یہ خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں ملوث افغان شدت پسند تیراہ کے راستے ہی شہر میں داخل ہوئے تھے۔ اسی طرح 25 نومبر کو حسن خیل میں گیس پائپ لائن کو آئی ای ڈی کے ذریعے تباہ کرنے والے عناصر...
    دنیا کا کوئی بھی معاشرہ انصاف، مساوات اور امن و عدل کے بغیر پائیدار نہیں رہ سکتا۔ ظلم ایک ایسی زہریلی آگ ہے جو نہ صرف افراد کے دلوں کو جلا دیتی ہے بلکہ پورے سماجی ڈھانچے کو بھی کھوکھلا کر دیتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ وہ قومیں جنھوں نے عدل و انصاف کو اپنا شعار بنایا، ترقی و خوش حالی کے اعلیٰ درجے تک پہنچ گئیں، اور وہ قومیں جنھوں نے ظلم، ناانصافی اور جبر کو اپنی روش بنا لیا، بالآخر ذلت و تباہی کا شکار ہوگئیں۔ اسلام ایک ایسا دین ہے جو سراسر عدل، رحمت اور انسانیت کا علم بردار ہے۔ اسلام میں عدل و انصاف کی اہمیت قرآنِ مجید میں متعدد مقامات پر عدل کی تاکید...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز  کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 22 خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 نومبرکو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان  میں ایک خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جہاں بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی۔  آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج واصلِ جہنم کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی سرپرست خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن اور کالم نگار آفتاب اقبال نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا نظام عنقریب بڑی تبدیلی سے گزرنے والا ہے۔ ان کے مطابق “اللہ نے اس کا فیصلہ کر لیا ہے اور پاکستان میں ایک خلیفہ آنے والا ہے۔” اپنے وی لاگ میں آفتاب اقبال کاکہنا تھا کہ  وہ شخص 45 سال عمر کا ہوگا، وردی میں نہیں ہوگا اور اس کا تعلق بنو ہاشم کے خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خاندان تاریخی روایات کے مطابق 710 عیسوی میں برصغیر میں پہنچا تھا۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ “نئے نظام کو اللہ کا بھیجا ہوا شخص لیڈ کرے گا، جسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے،بھارتی جبر و استبداد کا شکار سکھوں نے پاکستان کیخلاف دہشت گرد مودی کا ساتھ دینے سے انکار کردیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سکھوں کی سب سے بڑی تحریک “سکھ فار جسٹس “ نے بھارت کیخلاف سکھوں کی پاک فوج میں بھرتی کا مطالبہ کیا ہے، سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھارتی مقبوضہ پنجاب کے سکھ رضاکاروں کو پاک فوج میں شمولیت کی دعوت دینے کی درخواست کی ہے۔سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع کی سندھ پر قبضے کی کھلی دھمکی کے پیشِ نظر پاکستان کو فوری سکھوں کیلئے خصوصی بھرتی...
    سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن بھارت کی سرپرستی میں سرگرم گروپ فتنہ الخوارج کے عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ خفیہ اطلاعات پر کارروائی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر علاقے میں آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر مؤثر فائرنگ کی جس کے جواب میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق 22 دہشتگرد مارے گئے جبکہ علاقے میں مزید کسی مشتبہ عنصر کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ’عزم استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی‘ بیان میں کہا گیا...
    راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دھرنے کے مقام کے نزدیک گیس کی ایک مین پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے باعث بڑے پیمانے پر گیس کا اخراج جاری ہے۔ پولیس نے فوری طور پر وزیراعلیٰ کے سکیورٹی اسکواڈ کو صورتحال سے آگاہ کر دیا جبکہ ایس این جی پی ایل حکام کو بھی ہنگامی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ریسکیو اور متعلقہ ادارے پائپ لائن کی مرمت اور صورتحال کو قابو میں لانے کے لیے روانہ کر دیے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فوک کورٹ اپارٹمنٹ کمپلیکس میں لگنے والی خوفناک آگ کو فائر فائٹرز نے 24 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو میں کر لیا۔ سانحے میں کم از کم 65 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 300 افراد اب بھی لاپتا ہیں جس نے اسے ہانگ کانگ کی 77 سال کی سب سے ہلاکت خیز آتش زدگی بنا دیا ہے۔ شدید گرمی اور دھوئیں کے باعث امدادی کام مشکل ریسکیو اہلکاروں نے انتہائی بلند درجہ حرارت اور گھنے دھوئیں کے باوجود عمارت کی بالائی منزلوں تک پہنچنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھیں جہاں بڑی تعداد میں رہائشیوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی،...
    کورٹنی واش کی کوچنگ نے ٹیم کی کارکردگی کو نکھارا،افغان کرکٹر محمد شہزاد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی : ابوظہبی ٹی 10لیگ میں رائل چیمپس مشکلات کے باوجود اپنے سفر کو مثبت انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیںاور تجربہ کار افغان اسٹار محمد شہزاد کے مطابق ایک مضبوط فرنچائز کی بنیاد رکھنے میں وقت، محنت اور مستقل مزاجی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ محمد شہزاد نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بولر اور ٹیم کے ہیڈ کوچ کورٹنی واش کے کردار کو ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کاغذ پر بھی ہماری ٹیم اچھی ہے اور گراؤنڈ میں بھی۔ ہماری محنت وہی ہے۔ ہمارے کوچ اور کپتان ہر وقت...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ دنیا کی موجودہ صورتِحال نہایت تیزی سے بدل رہی ہے، اور یہ تبدیلیاں پاکستان کے اندرونی و بیرونی ماحول پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہیں۔ مستقبل کی جنگیں مشترکہ حکمتِ عملی سے ہی جیتی جائیں گی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری شخصیات، سینئر افسران اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر روایتی جنگ تک پھیلے ہوئے ہیں، اس لیے مسلح...
    پاکستان ٹیم آئندہ سال جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان ٹیم آئندہ سال جنوری میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسری لنکا کے درمیان3 ٹی ٹوینٹی میچزکی سیریزہوگی،پہلا میچ 8 جنوری، دوسرا 10 اورتیسرا 12جنوری کوہوگا،سیریز کے تمام میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔دونوں بورڈ میں معاملات طے پانے کے بعد اب پلیئرز کو بگ بیش کے لیے این او سی میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،پی سی بی نے پلیئرز کو بگ بیش کے لیے این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ کے گنجان آباد علاقے تائی پو میں گزشتہ روز پیش آنے والی ایک خوفناک آتشزدگی  میں ہونے والی ہلاکتوں میں تشویش ناک اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق 31 منزلہ رہائشی عمارت سمیت بلند و بالا ٹاورز کے ایک بڑے کمپلیکس میں بھڑکنے والی آگ نے مقامی آبادی کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اچانک اٹھنے والے شعلے لمحوں میں عمارت کے کئی حصوں تک پھیل گئے، جب کہ دھویں کے سیاہ بادلوں نے فضا کو مکمل طور پر گھیر لیا تھا۔واضح رہے کہ یہ رہائشی بلاکس مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس پر مشتمل ہیں، جس کے باعث آگ لگنے کے فوری بعد ہی وہاں موجود...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس یکم دسمبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ پہلے طے کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ واضح رہے کہ 25 نومبر کو کیس سماعت کے لیے مقرر تھا لیکن بغیر کارروائی ملتوی ہوگیا تھا۔
    کراچی جہاں پانی کے دھندے سے روزانہ اربوں روپے بنائے جاتے ہیں، لیکن شہری بوند بوند کو ترس گئے۔ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور اقتصادی مرکز، ایک دہائیوں پرانے اور شدید پانی کے بحران سے دوچار ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ شہر کی طلب اور فراہمی کے درمیان بہت بڑا فرق ہے، جس کا براہِ راست اثر اس کے کروڑوں شہریوں کی روزمرہ کی زندگی پر پڑ رہا ہے۔ پانی کی فراہمی میں تکنیکی اور انتظامی ناکامیاں کراچی میں پانی کے بحران کی بنیادی وجہ صرف پانی کی کمی نہیں ہے بلکہ پانی کی تقسیم، انتظام اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل ہیں۔ شہر کی زیرِ زمین پانی کی پرانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لیا گیا، کاغذات کے منظور یا مستردہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرانے کا عمل شروع ہوگیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے 3 ہزار 121 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، چاروں ٹاؤنز میں منظور اور مسترد ہونے والے کاغذات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق زرغون ٹاؤن میں 943 امیدواروں میں سے 767 کے کاغذات منظور جبکہ 176 مسترد کیے گئے۔ چلتن ٹاؤن میں 703 امیدواروں میں سے 616 کے کاغذات منظور اور 87 مسترد ہوئے۔ سریاب ٹاؤن میں 561 میں سے 483 امیدواروں کے کاغذات...
    ویٹیکن نے ایک نئے فرمان میں کہا ہے کہ پرمسرت ازدواجی زندگی کے لیے کسی پیچیدہ حساب کتاب کی ضرورت نہیں، کیتھولک افراد کے لیے ایک شریکِ حیات کافی ہے۔ پوپ لیو کی منظوری سے جاری کیے گئے اس فرمان میں ویٹیکن نے دنیا بھر کے 1.4 ارب کیتھولک افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ زندگی بھر کے لیے ایک ہی شریکِ حیات تلاش کریں اور متعدد جنسی یا ازدواجی تعلقات سے گریز کریں۔ یہ بھی پڑھیے: قبولِ اسلام اور شادی دونوں میرے اپنے فیصلے ہیں، خاتون یاتری کا بیان افریقہ میں رائج چند ثقافتی روایات، جہاں بعض کیتھولک افراد ایک سے زیادہ ازدواجی یا مضبوط تعلقات رکھتے ہیں، کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ویٹیکن نے کہا کہ...
    سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطی اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔عاصم افتخار نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ صدرِ محترم ہم نائب خصوصی کوآرڈی نیٹر برائے مشرق وسطی امن عمل جناب رامیز الاکبروف کے جامع بریفنگ پر ان کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے دنیا نے غزہ میں ایک تباہ کن جنگ کو کرب اور حیرت کے...
    ’طاہر ریویوز‘ نے ایک منفرد پوڈکاسٹ پیش کیا ہے، جس میں پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کے خیالات کو اے آئی کے ذریعے تخلیق کیا گیا اور پاکستان اور اس کے درپیش مسائل پر تبصرہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:من موہن سنگھ نے قائد اعظم کو گیند کیوں ماری؟ پوڈ کاسٹ میں اے آئی کے ذریعے تخلیق قائداعظم کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اگر آج پاکستان کی قیادت ان کے ہاتھ میں ہوتی تو سب سے پہلے نظام کو درست کرتے۔ ’اے آئی قائداعظم‘ کے مطابق ملک میں وسائل کی کمی نہیں بلکہ نظم و ضبط کی کمی ہے اور قانون کو ہر شخص سے بالاتر رکھا جائے گا، اور جو بھی قانون کی خلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں سردیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی ماحول میں دھند اور دھواں بڑھ جاتا ہے، جس کے نتیجے میں کھانسی ایک عام مسئلہ بن گیا ہے۔زیادہ تر لوگ کھانسی کو نزلہ یا الرجی کے ساتھ جوڑتے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق آلودہ ہوا میں موجود باریک ذرات اور کیمیائی مادے گلے کی نازک جھلیوں کو متاثر کرتے ہیں، جس سے مختلف صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس میں گلے میں جلن یا خراش، خشک یا مسلسل کھانسی، سانس لینے میں ہلکی یا کبھی کبھار شدید دشواری اور پہلے سے موجود الرجی یا سانس کی بیماریوں میں اضافہ شامل ہے۔ بعض افراد میں گلے کی خراش کی وجہ سے نیند متاثر ہو سکتی ہے...
    پرتگال سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی صلاحیتوں کے تو سب ہی معترف ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی بھی ایتھلیٹ کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ صرف ٹیلنٹ کی بنیاد پر کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ بہترین فٹنس بھی برقرار رکھنی ہوتی ہے تب ہی وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ جدید ورزش کے دور میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اصل فرق اُس جسم میں ہوتا ہے جسے اندر سے سمجھا گیا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ رونالڈو جیسے عالمی سطح کے کھلاڑی اپنے جسم کے ہر اشارے کو پڑھنے کے لیے جدید بائیومیٹرکس پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک جدید بائیومارکرز لیب...
      پرتگال (ویب ڈیسک) اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی صلاحیتوں کے تو سب ہی معترف ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کسی بھی ایتھلیٹ کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ صرف ٹیلنٹ کی بنیاد پر کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ بہترین فٹنس بھی برقرار رکھنی ہوتی ہے تب ہی وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ جدید ورزش کے دور میں کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اصل فرق اُس جسم میں ہوتا ہے جسے اندر سے سمجھا گیا ہو۔ یہی وجہ ہے کہ رونالڈو جیسے عالمی سطح کے کھلاڑی اپنے جسم کے ہر اشارے کو پڑھنے کے لیے جدید بائیومیٹرکس پر یقین رکھتے ہیں۔ ایک جدید بائیومارکرز...
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرقِ وسطیٰ اور فلسطینی تنازع پر بریفنگ کے دوران پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیش رفت کے باوجود صورتحال انتہائی سنگین ہے اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اپنی بریفنگ میں عاصم افتخار نے مشرقِ وسطیٰ امن عمل کے لیے خصوصی رابطہ کار رمیز الاکبروف کی جامع بریفنگ پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے گزشتہ 2 برسوں میں غزہ پر ہونے والی تباہ کاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محاصرے میں پھنسے فلسطینی شدید بھوک، بمباری اور انسانی بحران کا شکار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل میں اصلاحات ناگزیر، مستقل رکنیت کا نظام فرسودہ ہو چکا ہے، پاکستان رپورٹس کے مطابق اب...
    جاپان میں ایک 66 سالہ شخص نے لاٹری سے 60 کروڑ ین (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) جیتنے کے بعد اپنی اہلیہ سے یہ رقم خفیہ رکھی اور خفیہ طور پر پرتعیش زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص، جسے ’ایس‘ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، ٹوکیو میں اپنی بیوی کے ساتھ رہائش پذیر ہے اور دونوں کی مجموعی پنشن 3 لاکھ ین بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایس کی اہلیہ نہایت کفایت شعار تھیں اور شادی کے بعد انہوں نے شوہر کو باہر کھانا، غیر ضروری خرچ اور مہنگی چیزوں سے سختی سے روکے رکھا۔ اسی وجہ سے ایس نے لاٹری جیتنے کی اصل رقم بتانے کے بجائے صرف 50 لاکھ...
    اوگرا کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ حالیہ تعین کے مطابق گیس کی قیمتوں میں کسی بھی اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ گیس قیمتوں کے حوالے سے غلط تاثر پیش کیا جا رہا ہے اور قیمتوں میں ردوبدل کی کوئی ضرورت سامنے نہیں آئی۔ ان کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے اوگرا کی جانب سے مقرر کی گئی ریونیو ضروریات، ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے موجودہ نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی آمدن سے پوری ہو رہی ہیں، اس لیے قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اوگرا نے موجودہ مالی سال کے لیے گیس...
    اسلام آباد: ملک بھر کے گیس صارفین کے لیے حکومت اور ریگولیٹر کی جانب سے ریلیف کے دعوے ایک بار پھر محض زبانی جمع خرچ ثابت ہوئے ہیں  اور اوگرا کے نوٹیفکیشن نے واضح کر دیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے چند روز قبل میڈیا کو جاری کردہ اعلامیے میں اوسطاً 8 فیصد کمی کا دعویٰ کرکے عوام کو خوش خبری سنائی تھی، تاہم سرکاری دستاویزات نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ ریلیف کے نام پر دراصل صارفین کے بلوں میں بھاری اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کا اطلاق رواں مالی سال کے دوران ہوگا۔ دستاویزات کے مطابق سوئی...
    ویب ڈیسک :  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کمپنیوں کی مالی ضروریات کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا۔ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے صارفین کے لیے گیس تین فیصد سستی کی جائے گی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس 8 فیصد تک سستی کرنے کی سفارش کی ہے۔ سوئی ناردرن کے لیے گیس نئی اوسط قیمت 1804.08 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، سوئی سدرن کی اوسط مقررہ قیمت 1549.41 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔   راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا ایس این جی پی ایل کے لیے 13.565 ارب، ایس ایس جی سی ایل...
    یو این او میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے تین سو سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، یہ ایک کڑوی حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے، زبانی طور پر اعلان کردہ امن نے زمینی سطح پر ابھی تک مکمل تحفظ اور استحکام فراہم نہیں کیا۔ جانیں اب بھی ضائع ہو رہی ہیں، گھر اب بھی مسمار ہو رہے ہیں اور خاندان اب بھی خوف کے سائے میں جی رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی عزم و اقدام ناگزیر ہے۔ صدرِ مملکت نے دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تعلیم، ہنرمندی اور معاشی خودمختاری کے ذریعے بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط قانونی ڈھانچہ اور معاشرتی رویّوں میں مثبت تبدیلی صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس سال کے موضوع  تمام خواتین و لڑکیوں کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے...
    اسلام آباد: اوگرا کے اعلامیے میں گیس کی قیمتوں میں کمی کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ ادارے نے مجموعی طور پر گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں بلکہ اضافے کی منظوری دی ہے۔ دستاویزات کے مطابق اوگرا نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں 7.14 فیصد تک اضافہ منظور کیا ہے۔ سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمت میں 118 روپے 47 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی قیمت 1777 روپے 02 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی۔ یہ اضافہ 7.14 فیصد بنتا ہے۔ اسی طرح سوئی ناردرن کے لیے 4.89 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے، جو...
    رواں مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمتوں میں7.14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی گئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق سوئی ناردرن کے لیےگیس کی قیمت 1852 روپے80 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی۔سوئی سدرن کے لیےگیس کی قیمت 1777روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اس سےقبل اوگرا نےگیس کی قیمتوں میں اوسط8 فیصد تک کمی کادعویٰ کیا تھا تاہم اب اوگرا حکام نے واضح کیا کہ رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیر کو ملک بھر کے صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں 3 سے 8 فیصد تک کمی کی منظوری دی جس کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت اوگرا کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی ریونیو ضرورت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس طرح سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے نرخوں میں بالترتیب 8 اور 3 فیصد کی کمی کا امکان ہے۔ مزید پڑھیے: گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے  رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔اوگرا نے سوئی نادرن اورسوئی سدرن کی اوسط قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق سوئی نادرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد جبکہ  سوئی سدرن کے لیے گیس قیمت میں 8 فیصد کمی تجویز  کی گئی ہے۔ ترجمان اوگرا کا کہنا ہے سوئی نادرن کے لیے کمی کے بعد گیس کی قیمت 1804روپے8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو  اور سوئی سدرن کےلیے گیس کی اوسط قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز  کی گئی ہے۔ترجمان اوگرا کے مطابق...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اوسطا 8 فیصد تک کمی کی منظوری دے دی، اوگرانے فیصلہ منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا، سوئی گیس کمپنیوں نے قیمت میں 28.62 فیصد تک اضافہ مانگا تھا۔ اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 8 فیصد اورسوئی ناردرن کے لیے گیس کی قیمتوں میں اوسطا 3 فیصد کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اوگرا نے رواں مالی سال گیس کمپنیوں کی ریونیو ضروریات کے تحت فیصلہ کیا، اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل کے لیے گیس کی قیمت 1804.08روپے اور ایس ایس جی سی...
    چین نے جاپان کے اس منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے تحت وہ تائیوان کے قریب واقع جزیرے یوناگونی پر میزائل یونٹ تعینات کرنے جا رہا ہے۔ چین نے اسے علاقائی کشیدگی بڑھانے اور فوجی محاذ آرائی کو اشتعال دینے کی کوشش قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چین جزیرہ تائیوان پر روس کے تعاون سے حملہ ہوگا، امریکی میڈیا جاپان کے وزیرِ دفاع شنجیرو کوئزومی نے کہا کہ منصوبہ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور یہ جزیرہ تائیوان کے ساحل سے صرف 110 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ چین نے ریاستی میڈیا میں تنقیدی مہم، جاپانی سی فوڈ پر پابندی اور اپنے شہریوں کو جاپان کے سفر سے روکنے جیسے اقدامات کیے ہیں۔ تائیوان...
    ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سرحدوں اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر مؤثر اقدامات کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے جارحانہ رویّے اور خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کا فوری نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز بیان کو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، سرحدوں اور...
    پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق وہم پر مبنی اور خطرناک حد تک توسیع پسندانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اس نوعیت کے بیانات ہندوتوا پر مبنی توسیع پسند سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جو تسلیم شدہ حقائق کو چیلنج کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان ’بھارتی وزیرِ دفاع کا بیان بین الاقوامی قانون، مستند سرحدوں اور ریاستی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔‘ ????PR No.3️⃣4️⃣8️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ Pakistan Strongly Condemns Indian Defense Minister Rajnath Singh's Remarks About Pakistan’s Sindh Province https://t.co/wdeTkEg3xY????⬇️ pic.twitter.com/qeXY0JmXgj — Ministry of Foreign Affairs –...
    عالمی طاقتیں اور خطّے کے اہم ممالک پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کے لیے سرگرم ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ افغانستان میں دہشتگردی کی پناہ گاہوں کے بارے میں تشویش کا اظہار بھی کرتے ہیں، جس حقیقت سے افغانستان نظریں چراتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ لیکن عالمی دباؤ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کتنا مؤثر ثابت ہو سکے گا، اس بات کا اندازہ اس چیز سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر اہم ممالک، جن میں روس، چین اور ایران شامل ہیں، وہ بھی گزشتہ 3-4 برس میں افغان سرزمین سے ہونے والی دہشتگردی کا شکار ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ...
    اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھی اور غزہ پر فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ القسام کے کمانڈر کو شہید کردیا۔ عرب سفارت کار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس رہنماؤں نے عرب ثالثوں کو اپنا ایک اہم اور حتمی پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے مبینہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو وہ غزہ میں جاری جنگ بندی کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب غزہ میں سیز فائر کی خلاف ورزیاں ہیں، 5بچوں سمیت 21 افراد شہید ہوگئے ، سرد موسم سے بے گھر خاندانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ غزہ کے افق پر چھائے ہوئے سیاہ دھوئیں اور معصوموں کے خون سے رنگی ہوئی زمین آج...
    — فائل فوٹو اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں مبینہ طور پر بین الصوبائی ڈکیت گینگ نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان 70 سے زائد سنگین وارداتوں میں پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تھانہ سنبل پولیس گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر ساتھیوں اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے جا رہی تھی۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے راستے میں پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی، تاہم پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے۔ترجمان کا کہنا  ہے کہ ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    پاکستان میں نئی انٹرنیٹ کیبل بچھا دی گئی، کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان نے جنوب مشرقی ایشیامشرقِ وسطیمغربی یورپ (SEA-ME-WE) 6 سب میرین کیبل سسٹم کی تعیناتی کے ساتھ اپنے عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کو مضبوط کیا ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق یہ 19 ہزار 200 کلومیٹر اعلی صلاحیت کا فائبر نیٹ ورک ہے، جو پاکستان کو سنگاپور اور فرانس کے درمیان ممالک سے جوڑتا ہے۔ مزید بتایا کہ مجموعی صلاحیت کے 100 ٹی بی پی ایس سے زیادہ کی پیشکش کرتے ہوئے، یہ کیبل جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطی اور مغربی یورپ کے درمیان سب سے کم تاخیر والے راستوں میں سے ایک فراہم کرے گا۔وزارت آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی بندش کے حالیہ فیصلے کے واضح اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،  یہ پابندی پاکستان کے لیے قومی سلامتی، معاشی استحکام اور ریاستی رٹ کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہی ہے جب کہ دوسری جانب افغانستان کو اس فیصلے سے شدید معاشی اور سماجی نقصان کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستانی اداروں نے ان تمام راستوں کو بند کردیا ہے جو اسمگلنگ، منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور دہشت گرد گروہوں کے استعمال میں تھے،  طویل عرصے سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے نام پر پاکستان میں اربوں روپے مالیت کا اسمگلنگ نیٹ ورک سرگرم تھا، جو ملکی معیشت کے لیے بڑا بوجھ بن چکا تھا۔تجارتی بندش کے بعد افغانستان کی 70...
    ویب ڈیسک:اسلام آباد میں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین ایف بی آر کی زیر صدارت ہونے والے بورڈ اِن کونسل کے اجلاس میں ان لینڈ ریونیو افسران کے لیے انعامی حد میں اضافہ کی منظوری دے دی گئی ہے۔  فیصلے کے مطابق محنتی اور شاندار کارکردگی دکھانے والے افسران کے لیے انعام کی زیادہ سے زیادہ حد 18 تنخواہوں سے بڑھا کر 24 تنخواہیں سالانہ کر دی گئی ہے۔  اس ضمن میں ان لینڈ ریونیو ریوارڈ رولز 2021 میں اہم ترامیم کی گئی ہیں جن کے تحت نہ صرف نئی حد مقرر کی گئی ہے بلکہ نان کیڈر افسران اور عملے کے لیے نیا جائزہ نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ...
    لاہور ہائی کورٹ نے جوئے کی اپلیکشنز کی پرموشن کے مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے عدالتی کازلسٹ جاری کر دی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری 24 نومبر کو سماعت کریں گے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی نے ضمانت پر رہائی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ ڈکی بھائی جوا کھیلنے والی ایپ کی تشہیر کرنے کے الزام میں 17 اگست سے گرفتار ہیں۔ نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
    محمد آصف عہدِ حاضر انسانی تاریخ کا وہ فیصلہ کن دور ہے جس میں دنیا اپنی تیز رفتار ترقی، ٹیکنالوجی کی حیران کن پیش رفت، اور باہمی رابطوں کے بے مثال امکانات کے باوجود شدید نوعیت کے عدم برداشت، اختلافات، انتہاپسندی اور تشدد کے بحران سے دوچار ہے ۔ آج کا انسان بلاشبہ علم و شعور کی نئی منزلیں طے کر چکا ہے ، مگر اسی انسان کے رویّوں میں سختی، جذباتیت اور غصہ بڑھتا جا رہا ہے ۔ عالمی سطح پر نسلی، مذہبی، لسانی اور سیاسی تقسیمیں گہری ہوتی جا رہی ہیں، جنہوں نے معاشروں کو بے سکونی، بداعتمادی اور خوف کے ماحول میں دھکیل دیا ہے ۔ ایسے میں برداشت، امن اور ہم آہنگی محض اخلاقی اقدار نہیں...
    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو چند ڈیموکریٹ قانون سازوں کو ’غدار‘ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ یہ ردعمل اس ویڈیو کے بعد سامنے آیا جس میں سابق فوجی پس منظر رکھنے والے ڈیموکریٹس نے فوج اور انٹیلیجنس کمیونٹی کے اہلکاروں کو یاد دہانی کرائی تھی کہ ان کا حلف آئین سے وفاداری کا ہے اور انہیں کسی بھی غیر قانونی حکم کو ماننے کی ضرورت نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر متعدد بیانات میں ان ڈیموکریٹس کے اقدام کو ریاست کے خلاف بغاوت قرار دیا اور ان پر قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ...
    لاہور:(نیوزڈیسک) ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میٍڈل جیت لیا، ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔ محمد گلزار نے ریپیچارج راؤنڈ میں افغانستان کے پہلوان کو شکست دینے کے بعد برانز میڈل فائٹ میں ترکی کے پہلوان کو 5-4 پوائنٹس کے ساتھ فال پوزیشن پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی پائی۔ فتح کے بعد گلزار نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح وطن، اس کے محافظوں اور شہداء کے لیے ہے۔ گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ناک سے خون آنا ایک عام مسئلہ ہے جو تقریباً ہر عمر میں پیش آ سکتا ہے اور اکثر یہ خود بخود رک جاتا ہے۔ زیادہ تر کیسز میں خون 10 سے 15 منٹ میں رک جاتا ہے اور اس میں عموماً کوئی سنجیدہ خطرہ نہیں ہوتا، کیونکہ یہ زیادہ تر ناک کے سامنے والے حصے سے نکلتا ہے۔ تاہم بعض اوقات ناک سے خون آنا کسی سنگین صحت کے مسئلے کی علامت بھی ہو سکتا ہے، جس کے لیے فوری طبی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق ناک سے خون آنے کی عام وجوہات میں خشک ہوا، ناک میں انگلی ڈالنا، الرجیز یا اچانک خون کے دباؤ میں تبدیلی شامل ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا...
    لاہور: ریاض اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میٍڈل جیت لیا، ریسلر محمد گلزار نے 97 کلو گرام میں پاکستان پرچم بلند کیا، ان گیمز میں ایک گولڈ، ایک سلور اور تین برانز کے ساتھ پاکستان پانچ میڈلز جیتنے میں کامیاب رہا۔ ایکسپریس کے مطابق محمد گلزار نے ریپیچارج راؤنڈ میں افغانستان کے پہلوان کو شکست دینے کے بعد  برانز میڈل فائٹ میں ترکی کے پہلوان کو 5-4 پوائنٹس کے ساتھ فال پوزیشن پر ناک آؤٹ کرتے ہوئے کامیابی پائی۔ فتح کے بعد گلزار نے اپنا میڈل پاکستان آرمی کے آپریشن ’بنیانِ مرصوص‘ کے نام کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ فتح وطن، اس کے محافظوں اور شہداء کے لیے ہے۔ گلزار کا کہنا تھا کہ پاکستان ریسلنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گیس سے متعلق حادثات سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کا مقصد شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا اور گیس کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سردیوں میں گیس حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی جس کا افتتاح جی ایم راحیل ملک اور ترجمان سلمان صدیقی نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ انسانی زندگی بچانے کے لیے یہ مہم نہایت اہم ہے اور مارچ 2026 تک جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غفلت سے بچنے کے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے اپنے تمام افسروں اور اہلکاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ چوائس پوسٹنگ لینے کے لیے ادارے کے انتظامی امور پر اثر انداز ہونے کہ طرز عمل کو ترک کر دیں، یہ مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے اور اس کی وجہ سے ملازمت سے برطرفی بھی ہو سکتی ہے، خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی پر ادارے کے گریڈ 18  کے ایک اور گریڈ19  کے ایک افسر کو معطل بھی کیا گیا ہے۔ ادارے کے بہت سارے افسر اس وقت وزارتوں میں یا دیگر محکموں میں ڈیپوٹیشن پر کام کر رہے ہیں اور ممکن طور پر ادارے کی اس ہدایت سے آگاہ  نہیں، اس...
    وفاقی حکومت پاکستان نے علامہ محمد اقبال کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تاریخی ڈراما سیریز بنانے کی تیاری شروع کردی ہے، جو ان کی زندگی، فکر اور فلسفے کو سیرآفاقی انداز میں پیش کرے گی، اس کے لیے وزارت اطلاعات و نشریات نے ٹی وی پروڈکشن ہاؤسز سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سینیٹ آف پاکستان میں علامہ اقبالؒ کے یومِ پیدائش پر قراردادِ خراجِ عقیدت منظور وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری اخباری اشتعار میں کہا گیا ہے کہ علامہ اقبال کی زندگی پر ڈراما بنانے کے لیے ٹی وی پروڈکشن ہاؤسز کو پروپوزل جمع کروانے کی دعوت دی جائے گی، جس میں ڈرامے کی ابتدائی سیزن کے لیے خیال، اسکرپٹ اور...