سری لنکا کے متاثرین کی امداد کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی: چیئرمین این ڈی ایم اے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رہے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں لیمپس، چٹائیاں، مچھر دانیاں، خشک دودھ، تیار کھانا اور ادویات شامل ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر پہلے ہی سری لنکا میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، سری لنکن صدر کی درخواست پر پاک آرمی کے عارضی پل روانہ کر رہے ہیں۔
ہائی کمشنر سری لنکا فریڈ سینویراتھنے نے کہا کہ فوری امداد کی فراہمی پر پاکستانی عوام اور حکومت کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سری لنکا ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔
فریڈ سینویراتھنے کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سری لنکا کے ساتھ پاکستان کا تعاون مضبوط دوستی کا مظہر ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکا میں طوفان کے متاثرین کے لیے امدادی اقدامات جاری ہیں۔
وزیراعظم کی ہدایت پر سری لنکا میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے مخصوص ٹیم روانہ کی گئی ہے۔ سی 130 طیارہ امدادی ٹیم کے 47 ارکان بشمول 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔