Nawaiwaqt:
2026-07-24@08:11:17 GMT

اوگرا کی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبر کے بعد وضاحت

اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT

اوگرا کی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی خبر کے بعد وضاحت

اوگرا کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ حالیہ تعین کے مطابق گیس کی قیمتوں میں کسی بھی اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ گیس قیمتوں کے حوالے سے غلط تاثر پیش کیا جا رہا ہے اور قیمتوں میں ردوبدل کی کوئی ضرورت سامنے نہیں آئی۔ ان کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے اوگرا کی جانب سے مقرر کی گئی ریونیو ضروریات، ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے موجودہ نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی آمدن سے پوری ہو رہی ہیں، اس لیے قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اوگرا نے موجودہ مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمتوں میں 7.

14 فیصد تک اضافہ منظور کر لیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ سوئی ناردرن کے لیے قیمت 1852 روپے 80 پیسے اور سوئی سدرن کے لیے 1777 روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اس سے پہلے اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 8 فیصد تک کمی کا دعویٰ بھی کیا تھا، تاہم اب اوگرا حکام کا کہنا ہے کہ نہ کوئی کمی ہوئی ہے اور نہ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: قیمتوں میں کے لیے گیس کی

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ