وزارت اطلاعات کے سینئر افسر اشفاق احمد خلیل کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا گیا وزیراعظم محمد شہباز شریف کی منظوری کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اشفاق احمد خلیل اس سے قبل وزارت اطلاعات و نشریات میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور میں بطور ڈائریکٹر جنرل اور جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے میں بطور پریس قونصلر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز، پیمرا، انفارمیشن سروسز اکیڈمی اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت وزارت اطلاعات و نشریات میں کئی اہم عہدوں پر تعینات رہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی

وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی.

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کردیا گیا۔

حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات تعینات،نوٹیفیکیشن جاری
  • اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات
  • وزارت اطلاعات کے سینئر افسر اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات، نوٹیفیکیشن جاری
  • وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، نوٹیفکیشن جاری
  • وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو، وزیر خزانہ چیئرمین، نوٹیفکیشن جاری
  • پارٹی انفارمیشن ونگ کا پی ٹی آئی آفیشل ایکس اکاونٹ سے کوئی تعلق نہیں،سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم
  • حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع
  • امریکی عدالت نے ٹرمپ کی فوج تعیناتی کا فیصلہ روک کر بڑا حکم جاری کردیا