اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کی تشکیل نوکردی، وفاقی وزیر خزنہ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر برقرار رہیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی اور وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ قیصر احمدشیخ کو ای سی سی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ ای سی سی کے چیئرمین کی حیثیت سے برقرار رہیں گے ۔

تشکیل نو کے بعد ای سی سی کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے، ارکان میں وزیر اقتصادی امور، وزیر بجلی ، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت، وزیر نیشنل فوڈسیکیورٹی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اقتصادی رابطہ کمیٹی وفاقی وزیر کی تشکیل

پڑھیں:

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرکا الوداعی دورہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، اُنہوں نے سمندری حدود کے تحفظ کیلئے پاک نیوی کی جنگی صلاحیتوں کی تعریف کی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے تینوں مسلح افواج کے روابط مضبوط بنانے کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کردار کو سراہا۔

دوسری جانب نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو سلامی دی گئی، اُنہوں نے نیول افسروں سے ون ٹو ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی، نوٹیفکیشن جاری
  • جاپانی کابینہ کی 135ارب ڈالرکے اقتصادی پیکیج کی منظوری
  • حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • وفاقی حکومت نے سونےکی درآمد اوربرآمد پر عائد پابندی ختم کردی
  • سی ڈی اے بورڈ کا 17واں اجلاس،جناح گارڈن فیز ٹوکیلئے این او سی جاری کرنے کے معاملے پر ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
  • چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار کو ہو گی
  • سعودی عرب کا پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ برقرار ہے: وزیر خزانہ
  • وزیر خزانہ کا کان کنی، توانائی اور صنعت میں بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھانے کا عزم
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرکا الوداعی دورہ