2025-09-27@17:33:28 GMT
تلاش کی گنتی: 7
«سونم وانگچک»:
لداخ مظاہروں پر گرفتار سرخیل، سماجی رہنما اور ماحولیاتی تبدیلی کے متحرک کارکن سونم وانگچک کے بارے میں حیران انکشاف سامنے آیا ہے۔ لداخ میں پُرتشدد مظاہروں کے بعد گرفتار ہونے والے ماہر تعلیم اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کوئی عام شخصیت نہیں، بلکہ وہی حقیقی ہیرو ہیں۔ فلم "تھری ایڈیٹس" میں سونم وانگچک کو عامر خان کے کردار "رانچو" کے نام سے دکھایا گیا تھا۔ جو درس و تدریس کے روایتی نظام کو چیلنج کرتا ہے۔ سونم وانگچک ایک انجینئر، ماہرِ تعلیم اور ماحولیات کے سرگرم کارکن ہیں۔ انہوں نے لداخ میں طلبا کے لیے اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ (SECMOL) قائم کی، جو مقامی بچوں کو عملی تعلیم اور جدید تحقیق سے جوڑنے کا منفرد ماڈل ہے۔ یہی ادارہ اور ان کا...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ بھارت کے سرحدی علاقوں میں امن قائم ہونا چاہیئے، محبت و پیار اور بھائی چارے کی فضا قائم ہونی چاہیئے، یہ ہمارے ملک کے مفاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راجستھان کے سابق وزیراعلی اشوک گہلوت نے ادے پور میں مختلف مسائل پر ریاستی اور مودی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ تشدد چاہے منی پور ہو یا لداخ میں، یہ واضح ہے کہ مودی حکومت مسائل کو غلط طریقے سے سنبھال رہی ہے اور چیزوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے جودھ پور میں سماجی کارکن سونم وانگچک کی گرفتاری اور قید پر بھی سوال اٹھایا۔ سنیچر کو سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں علیحدہ ریاستی حیثیت اور خصوصی حقوق کے حق میں جاری احتجاجی تحریک پر مودی سرکار کے طاقت کے بے دریغ استعمال کے باوجود پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار کی ایما پر کٹھ پتلی کشمیری انتظامیہ نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تازہ واقعے میں پولیس کی فائرنگ سے مزید 4 افراد مارے گئے جب کہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے ماحولیاتی رہنما سونم وانگچک کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ رواں ماہ کی ابتدا سے جاری ان احتجاجی مظاہروں میں پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 سے زائد ہوگئی جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ ایک...
لداخ میں ریاستی درجہ اور آئین ہند کی چھٹی شِق کے تحت خصوصی اختیارات کے مطالبات پر شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران چار افراد ہلاک اور سو کے قریب عام شہری زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی گرفتاری کو "افسوسناک" قرار دیا ہے۔ پی ڈی پی سمیت کانگریس لیڈران نے بھی وانگچک کی گرفتاری کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔ عمر عبداللہ نے چین کی سرحد سے متصل لداخ کی صورتحال کو جموں و کشمیر سے جوڑتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مودی حکومت کل سے ہی وانگچک کے تعاقب میں تھی اور یہ قدم متوقع تھا۔ کارکن سونم وانگچک جنہوں نے...
سرکار نے عوام کے ریاستی حقوق کیلئے جدوجہد پر ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی غیر سرکاری تنظیم، اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ کے عوام کے ریاستی حقوق کیلئے جدوجہد پر ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی غیر سرکاری تنظیم، اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو لداخ کے شہرلہہ میں اپنے سیاسی حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے لوگوں پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی این جی او کا لائسنس منسوخ...
مظاہروں کے دوران بی جے پی سمیت کئی سرکاری و سیاسی دفاتر پر بھی سخت حملے ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ لیہہ پولیس نے آج لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن اور سماجی رہنما سونم وانگچک کو نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب بدھ کے روز لیہہ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم چار افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ اس احتجاج کی قیادت وانگچک، لیہہ ایپکس باڈی (LAB) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA) کر رہے ہیں، جو دو بڑے مطالبات پر مرکوز ہے "لداخ کو مکمل ریاستی درجہ دینا اور آئین کے چھٹے شیڈول میں شمولیت"۔ بدھ کے روز دی...
وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ مطالبات جن پر وانگچوک بھوک ہڑتال پر تھے وہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی (ایچ پی سی) میں بحث کا لازمی حصہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارت داخلہ نے بدھ کو سماجی کارکن سونم وانگچک کو لیہہ میں بدامنی کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا جس میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف وانگچک جو لداخ کے لئے ریاستی درجے کے مطالبے پر 15 روزہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے، تشدد کے بعد اپنی ہڑتال ختم کر دی۔ ایک بیان میں وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ مطالبات جن پر وانگچوک بھوک ہڑتال پر تھے وہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی (ایچ پی سی) میں بحث کا لازمی حصہ ہیں، بہت سے لیڈروں کی جانب سے...