سرکار نے عوام کے ریاستی حقوق کیلئے جدوجہد پر ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی غیر سرکاری تنظیم، اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ کے عوام کے ریاستی حقوق کیلئے جدوجہد پر ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی غیر سرکاری تنظیم، اسٹوڈنٹس ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو لداخ کے شہرلہہ میں اپنے سیاسی حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے لوگوں پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ بھارتی وزارت داخلہ نے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی این جی او کا لائسنس منسوخ کر دیا۔وانگچک نے دس ستمبر کو لداخ کی ریاستی حیثیت اور چھٹے شیڈول میں شمولیت کے مطالبے کے حق میں بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ بھارتی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں سونم وانگچک کو لداخ کی کشیدہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی وزارت داخلہ نے

پڑھیں:

بلوچستان، 30 نومبر تک دفعہ 144 کا نفاذ، عوامی اجتماعات پر پابندی

محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، عوامی اجتماعات اور عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں 30 نومبر تک دفعہ 144 نافذ کر دیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، عوامی اجتماعات اور عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ خواتین اور بچوں کو ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق عوامی مقامات پر نقاب یا چہرہ ڈھانپنے، مفلر، ماسک وغیرہ کے استعمال اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سیاہ شیشے اور ہتھیاروں کے استعمال و نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، دھرنوں اور ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سلفیورک ایسڈ یا دھماکا خیز مواد کی نقل و حرکت پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی پر کارروائی تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت ہوگی۔ پولیس، لیویز اور ایف سی کو حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ عملدرآمد رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پابندیاں 5 نومبر کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کرکے لگائی گئیں، پابندیاں 30 نومبر 2025 تک نافذالعمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • امن و امان کی صورتحال، پبلک ٹرانسپورٹ پر 3 دن کیلئے پابندی عائد
  • چین نے امریکا سے منسلک جہازوں پر عائد بندرگاہ فیس 1سال کیلئے معطل کردی
  • پابندی ختم، سرکاری ملازمین کی آخر کار سنی گئی
  • بلوچستان، 30 نومبر تک دفعہ 144 کا نفاذ، عوامی اجتماعات پر پابندی
  • امنِ عامہ کی صورتحال: پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کی مدت میں 7 دن کی توسیع
  • بلوچستان میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
  • بلوچستان میں ڈبل سواری اور منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد
  • ڈنمارک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
  • چین نے امریکا کو نایاب معدنیات کی برآمد پر عائد پابندی عارضی طور پر ختم کر دی
  • ڈنمارک : بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا اعلان