Daily Mumtaz:
2025-11-10@14:34:20 GMT
چین نے امریکا سے منسلک جہازوں پر عائد بندرگاہ فیس 1سال کیلئے معطل کردی
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے امریکا سے منسلک جہازوں پر عائد بندرگاہ فیس ایک سال کے لیے معطل کر دی۔چینی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی امریکی منسلک ذیلی کمپنیوں پر عائد پابندیاں بھی ایک سال کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔
چینی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں 14 اکتوبر سے نافذ کی گئی تھیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت 4 روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی آمد و رفت چار روز کیلئے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی آمد ورفت 9 نومبر سے 12 نومبر تک معطل رہے گی۔ ٹرین کی معطلی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کی بنا پر کیا گیا ہے۔
جعفر ایکسپریس کل (8 نومبر) مقررہ وقت پر پشاور کیلئے روانہ ہوگی.