27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر نائب وزیراعظم کی سینیٹرز کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر نائب وزیراعظم کی سینیٹرز کو مبارکباد دی ہے، انہوں نے اس ترمیم کے لیے ساتھ دینے پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر نائب وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ سب کو اس ترمیم کی منظوری پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، یہ ایک تاریخی ترمیم ہے جو کوئی نئی چیز نہیں، یہ میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا تھا، میثاق جمہوریت 2006 میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہوا تھا، اس پر نواز شریف اور بینظیر بھٹو نے دستخط کیے تھے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ میثاق جمہوریت کی سب سیاسی جماعتوں نے حمایت کی تھی، ان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان بھی شامل تھے، اسفند یار ولی اور مولانا فضل الرحمان بھی اس میں شامل تھے، میثاق جمہوریت کی 2چیزیں ہی رہ گئی تھیں جن میں آئینی عدالت شامل ہے، 23سالوں سے یہ معاملہ التوا میں تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
27ویں ترمیم we news اسحاق ڈار مبارکباد نائب وزیراعظم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 27ویں ترمیم اسحاق ڈار ترمیم کی منظوری پر میثاق جمہوریت
پڑھیں:
آئینی ترمیم منظور: اسحاق ڈار کی سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں کو مبارکباد
آئینی ترمیم منظور: اسحاق ڈار کی سینیٹرز اور اتحادی جماعتوں کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی بل تھا،27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر سینیٹرزکو دل کی گہرائیوں سیمبارکباد دیتا ہوں۔سینیٹ اجلاس کے وقفہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا قیام شامل تھا، آئینی عدالت کی دوسری عدالتوں سیعلیحدگی ایک بڑی پیشرفت ہے، یہ ایک بڑی خوش آئند تبدیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ چیف جسٹس پاکستان سمیت تمام ججزکی سنیارٹی برقرار رہے گی، آئینی عدالت کی دوسری عدالتوں سے علیحدگی بڑی پیشرفت ہے۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی اہم بل تھا، منظوری پرتمام سینیٹرز اتحادیوں او رآزاد اراکین کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، دنیا کیکئی ملکوں میں آئینی عدالت موجود ہے، آئینی ترمیم عدالتی نظام میں بہتری کے لیے کی گئی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی عدالت کیقیام کے حوالے سے ترامیم پر تمام اسٹیک ہولڈرز مبارکباد کے مستحق ہیں، وعدے کیمطابق بل پہلے سینیٹ میں لائیاورتمام سینیٹرز کو اظہار خیال کا موقع دیا گیا، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی دونوں ایوان کیارکان پرمشتمل تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات کوباہمی مشاورت اورافہام و تفہیم سے حل کریں گے، اٹھارہویں ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام تبدیل ہوا، خیبرپختونخوا کا نام عوامی نیشنل پارٹی کے مطالبے پر تبدیل کیا گیا، یہ ایک ٹیم ورک ہے، سب کومبارک ہو۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ اے این پی کا دوبارہ مطالبہ آیا ہے کہ صوبے کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہیے، صوبے کے نام کی تبدیلی پر مزید مشاورت ہو گی، ایم کیو ایم کی پیش کی گئی بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم پر بھی مزید مشاورت ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی آئینی ترمیم کو ووٹ دینے کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو مستعفی ہوگئے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر عرفان صدیقی کی صحت کے حوالے سے افواہوں کی تردید سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کی 59شقوں کی کثرت رائے سے منظوری دیدی، اپوزیشن کا شور شرابہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 20 دہشتگرد ہلاک پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ،پی ٹی آئی ،جے یو آئی کا ممبران کے خلاف کاروائی کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم