معروف صحافی، کالم نگار اور اینکر پرسن جاوید چوہدری کا ایکسپریس میڈیا گروپ کے ساتھ 19 سالہ طویل سفر اچانک ختم ہو گیا۔

جاوید چوہدری کے مطابق انہیں ایکسپریس میڈیا گروپ کے سی ای او اعجاز الحق نے ملاقات کے دوران اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ اعجاز الحق نے بتایا کہ ’ہمارا ساتھ بہت طویل رہا ہے، لیکن اب یہ سفر ختم ہونے جا رہا ہے۔ آپ کے دو آخری پروگرامز ہوں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: 19 سال بعد جاوید چوہدری کا ایکسپریس نیوز چھوڑنے کا فیصلہ، مالکان نے کیا پیغام بھیجا تھا؟

جاوید چوہدری نے بتایا کہ انہوں نے ملاقات کے دوران سی ای او سے کہا کہ ان کا کالم پہلے ہی اشاعت کے لیے بھیجا جا چکا ہے، اگر ادارہ چاہے تو وہ اسے واپس منگوا لیں، تاہم اعجاز الحق نے جواب دیا کہ ’کالم چھپنے دیں، اس پر بعد میں بات کریں گے‘۔

جاوید چوہدری کے مطابق جب انہوں نے استفسار کیا کہ کالم کے حوالے سے آپ کے ذہن میں کیا ہے؟ تو اعجاز الحق نے کہا کہ آپ بیرونِ ملک جا رہے ہیں، واپسی پر اس پر تفصیل سے گفتگو کریں گے۔ اس موقع پر سی ای او نے پوچھا کہ ’آپ کی کوئی ڈیمانڈ ہے؟‘ جس پر جاوید چوہدری نے کہا، میرا آپ سے 19 سال کا رشتہ رہا ہے، میں بھاؤ تاؤ نہیں کروں گا اور نہ ہی کوئی مطالبہ رکھوں گا۔

جاوید چوہدری کے مطابق ملاقات کے اختتام پر انہوں نے پیغام دیا کہ سلطان لاکھانی صاحب کو میرا سلام کہیے گا، اور انہیں کہیے گا کہ میں نے بہت سے بڑے لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے مگر ان کے ساتھ کام کر کے لطف نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل سے متعلق سوال کرنے پر صحافی کو نوکری سے نکال دیاگیا، صحافتی تنظیمیں برہم

بعد ازاں جاوید چوہدری نے سلطان لاکھانی سے براہِ راست رابطہ کیا اور انہیں پیغام دیا کہ کوئی مسئلہ نہیں، جب آپ اسلام آباد آئیں تو ملاقات ضرور ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق سلطان لاکھانی نے فون کر کے جواب دیا کہ ’میں آپ کا پیغام محفوظ رکھوں گا، جب آپ کراچی آئیں تو ضرور ملاقات ہوگی، ہم ایک ساتھ کھانا کھائیں گے‘۔

یاد رہے کہ جاوید چوہدری پاکستان کے معروف صحافیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے ایکسپریس نیوز پر اپنے پروگرام ’کل تک‘ کے ذریعے موجودہ سیاسی و سماجی حالات پر تبصرہ کرتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایکسپریس نیوز جاوید چوہدری صحافی برطرف ویڈیو وائرل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایکسپریس نیوز جاوید چوہدری صحافی برطرف ویڈیو وائرل اعجاز الحق نے جاوید چوہدری کے مطابق دیا کہ

پڑھیں:

27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیل سے بات ہوچکی: شرجیل انعام میمن

---فائل فوٹو 

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہم سے رابطہ کیا ہے، 27 ویں ترمیم سے متعلق سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی میں مشاورت ہوگی، جو بھی فیصلہ ہوگا سی ای سی میں ہوگا، 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیل سے بات ہوچکی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے متعلق پیپلز پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی پاکستان کے حق میں ہوگا، جب تک فیصلے نہ ہوں تب تک میرے خیال میں بات نہیں کرنی چاہیے، تمام ترامیم سی ای سی میں پیش ہوں گی اور اکثریتی رائے سے فیصلہ ہوگا۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ  ضرورت کے تحت آئین میں ترمیم کی جاتی ہے، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی 27 ویں ترمیم سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ای سی کی میٹنگ میں یہ ایجنڈا ضرور ہوگا، سی ای سی فیصلہ کرے گی آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کب آئے گی۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ای چالان سسٹم شروع کیا گیا ہے، ہمارے اس اقدام سے شہر میں بہتری نظر آ رہی ہے، ہمیں چالان کی مد میں ایک روپیہ بھی نہیں چاہیے، سی ایم نے بھی کہا ہے پہلے چالان پر وارننگ کریں گے، پہلے چالان کی معافی کے لیے شہریوں نے اپیل بھی کی ہے۔

اِن کا کہنا تھا کہ نئے ٹریفک قوانین سے بہتری آئی ہے، ٹریفک چالان کی وجہ سے حادثات میں کمی آ رہی ہے، ڈمپر واقعے میں جو لوگ ملوث ہیں وہ گرفتار ہوئے ہیں، ہم وہ فیصلے کریں گے جو عوام کے حق میں بہتر ہوں، ہم چاہتے ہیں لوگ ٹریفک قوانین پر عمل کریں، کسی کا ایک روپیہ بھی نہ جائے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک چالان پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے سے جانیں جاتی ہیں، ای چالان کا مقصد ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروانا ہے، ٹریفک قوانین ہم نے تبدیل کیے کیونکہ پچھلے قوانین پر عمل نہیں ہو رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل سے متعلق سوال کرنے پر صحافی کو نوکری سے نکال دیاگیا، صحافتی تنظیمیں برہم
  • ن لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کر چکا ہوں، آنے والے دنوں میں اچھی خبریں سامنے آئیں گی، فواد چوہدری
  • واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، کمپنی نے یوزر نیم فیچر کے اجرا کی تاریخ بتادی
  • چوہدری شجاعت سے فواد چوہدری کی وفد کے ہمراہ ملاقات، مل کر کام کرنے پر اتفاق
  • 19 سال بعد جاوید چوہدری کا ایکسپریس نیوز چھوڑنے کا فیصلہ، مالکان نے کیا پیغام بھیجا تھا؟
  • رمضان میں ڈرامے کیوں نہیں بناتے؛ ہدایتکار دانش نواز نے ایمان افروز وجہ بتادی
  • 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیل سے بات ہوچکی: شرجیل انعام میمن
  • کوئٹہ سے بذریعہ جعفر ایکسپریس ڈاک کی ترسیل کیوں معطل ہوئی؟
  • پنجاب میں سرکاری بھرتی کا نیا آرڈیننس نافذ، مستقل نوکری اور پنشن ختم